مفتی محمود الحسن گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ بھی عبقری پڑھتے تھے

فقیہ الامت، استاذ الحدیث، مفتی اعظم حضرت مفتی محمود الحسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے کسی شخص نے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کر کے تعویذ مانگا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: روزانہ فجر کی سنت اور فرض کے درمیانی وقت میں یہ وظیفہ پڑھ لیا کرو۔ ان شاء اللہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

اوّل و آخر 11 مرتبہ درود شریف + 41 مرتبہ سورہ فاتحہ مع بسم اللہ

میرے محترم دوستو! یہی وظیفہ ماہنامہ عبقری میں کئی مرتبہ چھپ چکا ہے اور ہزاروں لوگ اس وظیفے کی برکت حاصل کر کے ناممکن مسائل حل کروا چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا مفتی محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہ وظیفہ عبقری سے پڑھا ہوا تھا؟ عبقری پر جو اعتراض کیا جاتا ہے کہ اس میں من گھڑت وظائف دیے جاتے ہیں، کیا مفتی محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے وظیفے کو بھی من گھڑت کہا جا سکتا ہے؟

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025