Murad panay ke liye sheereeni taqseem karain Qisat No 5

مراد پانے کیلئے شیرینی تقسیم کریں

شیرینی سے 3 دن میں مقصد پورا

مولا نا محمد ابراہیم صاحب دہلوی لکھتے ہیں کہ : ولكل وجهة هو موليها فاستبقو الخيرات، این ما تکونوا یات بکم اللہ جمیعا ، ان اللہ علی کل شئی قدیر – اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کے اس آیت کو 1217 دفعہ پڑھیں اور عمل مکمل ہونے پر سوا سیر شیرینی نابالغ بچوں کو تقسیم کر دیں۔ ان شاء اللہ 3 دن میں مقصد حاصل ہو جائے گا۔

شیرینی سے مغرور شخص کی واپسی

مولانا اعجاز احد سنگھانوی لکھتے ہیں : کہ مغرور شخص کو جلد واپس لانے کیلئے نہایت مجرب عمل یہ ہے کہ ایک کاغذ پر یہ کلمات لکھیں

لکھنے کے بعد پتھر کے نیچے دبا دیں۔ مفرور شخص کے واپس آنے پر اس پتھر کے وزن کے برابر شیرینی لے کر حضرت شیخ فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کو ایصال ثواب کی نیت سے بچوں میں تقسیم کر دیں ۔

شیرینی سے خواب میں جو چاہیں معلوم کریں

مولا نا محمد از ہر صاحب ( استاذ الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان ) لکھتے ہیں : استخارہ کرنے اور خواب میں اپنا معاملہ دیکھنے کیلئے 1100 مرتبة الرحیم “ پڑھیں ۔ پھر 500 روپے کی شیرینی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے یہ نیت کریں کہ اس کا ثواب اولیاء اللہ کو پہنچے۔ کسی پرچے پر” الرحیم ” لکھ کر اپنے سر کے نیچے رکھ کے سوجائیں ، خواب میں معاملہ معلوم ہو جائے گا۔

جائز نا جائز ، حلال حرام اور شریعت ہم سے زیادہ ہمارے بڑے جانتے تھے، جن کے ذریعے ہم تک دین پہنچا۔

(Murad panay ke liye shereni taqseem karain)

فیس بک پر دیکھیں.

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025