Qurbani Ke Gosht Par Ya Shaheedu Parhnay Ka Amal Qisat 607

قربانی کے گوشت پر ’’یَا شَہِیْدُ‘‘ پڑھنے کا عمل!عبقری کے اس وظیفہ کا پوسٹمارٹم!

قربانی کے گوشت پرشیخ الوظائف نے اسماءالحسنیٰ میں سے ’’یَا شَہِیْدُ‘‘ پڑھنے کا عمل اور اس کے فوائد کے متعلق فرمایا کہ اس عمل سے عافیت‘ خیریں اور رزق میں بے بہا برکت ہوتی ہے۔شیخ الوظائف جہاں امت کو بدعات اور غیر اللہ سے نکال کر اعمال سے پلنے‘ بننے اور بچنے کا یقین دے رہے ہیں وہاں وہ اس بات کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں کہ امت کو مسائل کے حل کے لئے ایسے اعمال بتائے جائیں جو قرآن و سنت ‘ سلف صالحینؒ اور اولیائے کرامؒ کی ترتیب پر ہوں‘ ایسا کوئی بھی عمل نہ بتایا جائے جو شریعت سے ٹکراتا ہو۔یہی وہ طریقہ کار ہے جسے ہر دور میں اللہ والوں نے حکمت بصیرت کے ساتھ اپناتے ہوئے امت کواعمال کی زندگی کے ساتھ جوڑا ہے۔آئیے اب ہم مستند کتاب اور مدارس کے فتویٰ جات سے اس عمل کی تصدیق کرتے ہیں۔

سوال نمبر: 175902

سوال:میرا ایک سوال ہے کہ کیا کوئی شخص کسی کھانے یا پینے والی چیز پر پھونک مار سکتا ہے برکت کے حصول کے لئے وہ بھی صرف کلام پاک یا پھر درود شریف وغیرہ ؟ سوال کا جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ جزاک اللّٰہ خیر

جواب نمبر: 175902۔ بسم الله الرحمن الرحيم۔گرم کھانا یا گرم مشروب کو ٹھنڈا کرنے کے لئے آواز سے پھونک مارنا خلاف ادب ہے ، حدیث میں اس سے منع وارد ہے اس سے بچنا چاہئے۔ ہاں اگر بغرض حصول برکت و شفاء قرآنی آیت یا درود شریف وغیرہ پڑھ کر پھونک مار کر دم کر دیا جائے تو مضائقہ نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من النفخ فی الطعام والشراب (مسند أحمد) ولا ینفخ فی الطعام والشراب (تاتارخانیہ) وعن الثانی أنہ لایکرہ النفخ فی الطعام إلا بمالہ صوت نحو أف وہو محل النہي (شامی: زکریا: ۹/۴۹۱) Fatwa:457-421/M=05/1441

دارالافتاءجامعۃ العلوم السلامیہ کا فتویٰ:قربانی کے گوشت پر ختم شریف (اللہ کا نام )پڑھ کر کھانا یا تقسیم کرناجائز ہے۔مزید تفصیل کے لئے فتویٰ نمبر( جامعہ علوم اسلامیہ ):144201200106۔(الفتاوى الهندية (5/ 300)اسم ’’یَا شَہِیْدُ‘‘ کی فضیلت:اگر کوئی شخص 100 مرتبہ اس اسم (یَا شَہِیْدُ‘) کی مدوامت کرے ‘ صاحب شہود ہو جائے گا۔اولاد کی فرمانبرداری کے لئے مجرب ہے۔ہر وقت بکثرت ورد کرنے سےگھر میں خیر وبرکت پیدا ہوتی ہے‘ اللہ تعالیٰ ہر مصیبت سے محفوظ رکھتا ہے اور ہر مصیبت کےوقت اس کی مدد فرماتا ہے‘ اس کی تمام مشکلات حل ہوتی ہیں(حوالہ:اسماءالحسنیٰ کی برکات‘تالیف مولانا انظر شاہ کشمیری) (اسمائے الحسنیٰ سے مشکلات کا حل‘ ص۶۴)

Qurbani Ke Gosht Par Ya Shaheedu Parhnay Ka Amal Qisat 607

فیس بک پر پڑھیں

مچھروں کو بھگا دینے والا تعویذ!کیا عبقری والوں کو تعویذات کا ہیضہ ہو گیا ہے؟

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025