شیخ الوظائف نے مخلوق خدا کے دکھوں غموں اور مصائب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ربیع الاول کی مبارک گھڑیوں میں ایسے روحانی اعمال ترتیب دیے جو اپنی تاثیر میںباکمال اور بے مثال ہیں۔ اس خیر کے کام کو بھی کچھ لوگ ہمیشہ اعتراض کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔مخلصین کو ان اعتراضات اور شک و شبہات سے بچانے کے لئے اس پوسٹ کے حصہ اول اکابر کی کتابوں سے چند حوالے پیش کیے گئے۔ تسبیح خانہ میں 12 ربیع الاول میں ہو نے والے اعمال کے مزید حوالے پیش کیےجا رہے ہیں۔
دھاگے اور کنگھی سے پرانا جادو اور نظر بد ختم
٭ مریض کے سر سے پیر کے انگوٹھے تک نیلے دھاگےگیارہ عدد لے لیں۔ ان کی چار تہہ کر لیں اور ان دھاگوں پر گیارہ گرہیں لگائیں اور ہر گرہ کے دائرے میںگیارہ گیارہ مرتبہ معوزتین پڑھ کر گرہ لگائیں اس کے بعد اس ڈورے کو جلتےہوئے کوئلوں پر ڈال دیں۔ گیارہ دن تک اس عمل کو کریں ان شاء اللہ سحر سے نجات مل جائے گی۔(بحوالہ ص: ۱۰۳، کشکول عملیات ، موٴ لف: مولانا سید حسن الہاشمی )
٭صحت کیلئے گنڈہ کالی ڈوری سر سے پیر کے انگوٹھے تک ناپ کر سورتہ فاتحہ بمع بسم اللہ کی میم کو لام کے ساتھ ملاکر پڑھے اور گرہ پر دم کرے اکیس گرہ لگا کر مریض کو پہنادیں ۔(بحوالہ ص: 22، کتاب:عملیات اکابر، مصنف :حاجی عبدالسلام رائے پوری)
٭ ایک دھاگہ کسم کا رنگا ہوا عورت کے قد کے برابر اس میں نو گرہ لگائے اور ہر گرہ پر سورہ النحل کی آیت نمبر 127 اور 128 پڑھ کر پھونکے ان شاء اللہ تعالیٰ حمل نہ گرے گا اور اگر کسی وقت دھاگہ نہ ملےتو کاغذ پر لکھ کر پیٹ پر باندھیں۔ (بحوالہ ص: ۳۹۷ ، تالیف :عمدہ السلوک، موٴلف :حضرت مولانا سید زوار حسین شاہ رحمہ اللہ علیہ، زوار اکیڈمی پبلیکیشنز)
٭ جس کو نظر بد لگ گئی ہو خواہ مرد ہو یا عورت ہو‘ ایسی حالت میںنیلے سوت کے نو دھاگے لیں جو اتنے بڑے ہوں کے مریض کے گلے میں آجائیں۔ان پر چھ گرہیں اس طرح لگائی جائیں گی کہ ہر گرہ پر سات بار درود شریف اور تین بار سورۃ اخلاص پڑھ کر ہر گرہ پر دم کریں اور یہ دھاگہ مریض کے گلے میں ڈال دیں۔ ( بحوالہ ص:۲۵۰ ، خزینہ عملیات، مصنف : حافظ صوفی محمد عزیز الرحمٰن صاحب پانی پتیؒ)
٭ حدیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ پر جب ایک یہودی نے جادو کیا اس میں آقا ﷺ کے بال مبارک اور کنگھی استعمال کی۔اس جادو سے اللہ تعالیٰ نےنبی ﷺ کو شفاء عطا فرمائی۔( بخاری، کتاب الادب)۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اگرکنگھی کا استعمال انسان پر جادو کے لئے ہو سکتا ہے، اسی چیز کے توڑ اور آفات اور بلیات سے نجات کے لئے اس پر نورانی کلام پڑھ کر حفاظت بھی ہو سکتی ہے۔
بے اولادوں کے لئے سنہری موقع سیب اور لونگ کا خاص عمل
٭ چالیس لونگ لے کر ہر ایک پر سات سات بار سورہ النور کی آیت نمبر 40 پڑھیں ۔ پھرجس دن عورت پاکی کاغسل کرے اس دن سے ایک لونگ روزانہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پئے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اولاد ہو گی۔ ( بحوالہ ص : 465 ، تصنیف : جامع الوظائف : مصنف :علامہ ارشد حسن ثاقب)(ص: ۳۹۷ ، تالیف :عمدہ السلوک، موٴلف :حضرت مولانا سید زوار حسین شاہ رحمہ اللہ علیہ، زوار اکیڈمی پبلیکیشنز)
دعائے وسیلہ گھرانہ رسولﷺ اور ہر دعا قبول
سوال نمبر: 54716: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا مانگنا کیسا ہے؟ اگر کوئی ایساکرنا جائزہے تو حوالہ دیں۔ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: بسم الله الرحمن الرحيم :حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے یا کسی نیک وصالح شخص خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ کے وسیلہ سے یا اعمال صالحہ کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ودرست ہے اورمتعدد نصوص سے ثابت ہے، ان میں سے ایک دلیل یہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نابینا صحابی کو بصارت کے لیے اپنے وسیلہ سے درج ذیل الفاظ میں دعا کرنے کی ہدایت فرمائی:
”اللَّھُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ وَأَتَوَجَّہُ إِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ، إِنِّي تَوَجَّھْتُ بِکَ إِلَی رَبِّي فِي حَاجَتِي ھَذِہِ لِتُقْضَی لِیَ، اللَّھُمَّ فَشَفِّعْہُ فِیَّ‘‘یہ روایت ترمذی شریف (۲:۱۹۸)
میں ہے اور امام ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے، اور ابن ماجہ (ص۹۹) میں بھی ہے ۔ اس لیے توسل کا انکار درست نہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم ۔( دارالافتاء،دارا لعلوم انڈیا) Fatwa ID: 1263-1258/N=11/1435-U
اپنی تصویر لائیں رشتوں کی بندش ختم
بہت سے اہل حق علماء تصویر کے جواز کے قائل ہیں۔ اس دجالی فتنوں کے دور میں ایک ایسے فتنے نے سر اٹھایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک الگ فتنہ ہے۔ جہاں کالے اور سفلی جادوگر تصویروں پر جادو کر کے لوگوں کی زندگی تباہ کر رہے ہیں ۔ان چیزوں سے حفاظت اور برکت کے لئے روحانی اور نورانی اعمال کے ذریعے تصویر پر عمل کر کے اس کی برکات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کی بہت سی مثالیں ہمیں عملیات کی مستند کتابوں میں ملتی ہیں۔جن میںکتاب: آسان عملیات اور تعویزات یعنی قرآنی علوم و معارف کا اعجاز، مرتبہ : عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، جلد دہم ، صفحہ ۲۹۰، ۲۷۲ شامل ہے۔
اپنے نام کا اسم اعظم اور اس کی تاثیر لے جائیں
سوال نمبر: 24753: حروف ابجد کا استعمال وظائف کے لیے کیسا ہے؟کیا ہمارے مذہب میں اس کی کوئی اہمیت ہے؟
جواب: وظائف وعملیات میں ان اعداد کا استعمال جو بقاعد ابجد آیات قرآنی سے نکالے گئے ہوں، مفید ہیں، قدیما وحدیثا نقوشِ قرآنی کا استعمال صلحا وصوفیا کے یہاں ہوتا رہا ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔ (دارالافتاء،دارالعلوم انڈیا) فتوی(ل): 1375=409-9/1431
مندرجہ بالا فتوی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اسمائے الحسنیٰ کو خاص تعداد میں حروف ابجد کے اعداد کے مطابق پڑھ سکتے ہیں۔اس کا ذکر مستند کتب میں بھی موجود ہے۔تفصیل کے لئے دیکھیں
شمس المعارف و لطائف العوارف، مصنف: حضرت شیخ ابو العباس احمد بن علی بونی،ؒ ناشر: شبیر برادرزلاہور، صفحہ ۴۹۶ اورارشاد العاملین، مصنف: علامہ ارشد حسن ثاقبؒ، ناشر: ادارہ قریش، صفحہ 72،73 ۔
12Rabi Ul Awal Ki Saatain Aur Mushkilat Se Nijat Qisat 611
تسبیح خانہ میں 12 ربیع الاول کی محفل اور اعمال ! خود ساختہ ہیںیا ہمارے اکابرین کی ترتیب کا حصہ
