یہ درود شریف پڑھیں ۔۔۔!
کیا عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں دیا جانے والادرود شریف من گھڑت ہے ۔۔۔؟؟؟
اللہ مہربان کے فضل و کرم سے شیخ الوظائف کی بھرپور کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہمارے منبر سے کوئی بھی چیز ایسی شائع نہ ہو جوکہ ہماری خود ساختہ ہو۔ ابھی کچھ دن قبل تسبیح خانہ لاہور کی شاخ عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں ہزاروں لوگوں نے کروڑوں مرتبہ یہ درود پاک پڑھا جوکہ تمام مکاتب فکرکے اکابرؒ کی زندگی میں معمول ہے چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں :
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ دَاءٍ وَ دَوَاءٍ وَبَارِک وَسَلِّم
یرقان ،بلڈپریشر، پتھری اور کینسر کا علاج
شیخ المشائخ مولانا سید محمود صندل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ پانی پر دم کر کے اس پانی سے غسل کریں، یہ 71 امراض کا مجرب علاج ہے، ان امراض میں شوگر، یرقان کی تمام اقسام، بلڈپریشر، پتھری یہاں تک کہ کینسر بھی شامل ہے۔ زکوۃ:شب جمعہ 1400 مرتبہ پڑھیں۔
( تحفہ صندلیہ ص38 افادات: شیخ المشائخ مولانا سید محمود صندل باباجی رحمہ اللہ،ناشر:مکتبہ عرفان لاہور)
موذی امراض سے فوری شفاء
مولانا اقبال قریشی صاحب فرماتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے درد اور مرض کیلئے مریض پر یہ درود شریف اس طرح دم کریں کہ اول آخر تین بار یہ درود پڑھیں اور درمیان میں سات بار سورۃ فاتحہ مع بسم اللہ اور 3 بار سورہ اخلاص پڑھ کر اس کا ثواب حضرت علامہ مخدوم محمد ہاشم سندھی رحمہ اللہ کو بخش دیں اور مریض پر دم کرے تو انشاء اللہ العزیز فوراً شفا ہوجائے گی۔ نیز اگر مریض لاعلاج قرار دے دیا گیا ہو یا بیماری سخت ہو تو یہ درود شریف اول و آخر 100 بار پڑھے۔ شوگر اور کینسر جیسے موذی امراض میں نہایت اکسیر پایا ہے۔
(وظائف الصالیحین ص96تالیف مولانا اقبال قریشی، پسند فرمودہ :شیخ عبدالرحمٰن الشیبی حفظہ اللہ، داماد شیخ الحدیث مولانا محمد سلمان الحسنی، مولانا محمد مکی الحجازی ؒ، مولانا ابو القاسم نعمانی صاحب مہتمم دار العلوم انڈیا، ناشر:مکتبہ شھید اسلام، اسلام آباد )
جامعہ بنوری ٹائون کا فتویٰ
جامعہ بنوری ٹائون کا فتویٰ ہے کہ وبائی امراض سے نجات کیلئے اس درود شریف کا کثرت سے ورد کیا جائےاس کیلئے انھوں نے درج ذیل کتابوں کے حوالے دیے ہیں ۔
(شفاء القلوب ، ص:223 ، ط: مکتبہ نبویہ ،روح البیان۔7/234، ط: دارالکتب العلمیہ)
اس کے اہتمام سے ان شاء اللہ تعالیٰ کرونا وائرس اور تمام وبائی، روحانی اور جسمانی امراض سے حفاظت ہوگی۔
(فقط واللہ اعلم فتوی نمبر : 144107201120،دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن)
علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمہ اللہ کا خاص عمل
علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمہ اللہ نے اس درود پاک کو اپنی کتاب ذریعۃ الوصول الیٰ جناب الرسول میں بھی ذکر کیا ہے ۔
( ذریعۃ الوصول الیٰ جناب الرسول ص81،مصنف: علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمہ اللہ ترجمہ مولانا محمد یوسف لدھیانوی ؒ ناشر مکتبہ لدھیانوی کراچی)
یاد رکھیں!!! تسبیح خانہ وظائف بناتا نہیں بلکہ بتاتا ہے۔
