اولاد کی نعمت سے پریشان لوگ اصحاب کہف کے ناموں کی برکات اپنی آنکھوں سے دیکھیں

سالہاسال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحاب کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جارہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خو دساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرین امت ؒنے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیےجاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتانہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے :

مرشد عالم پیر غلام حبیب صاحب رحمۃ اللہ کے خلیفہ خاص حضرت مولانا پیر احمد علی پنجگوری رحمہ اللہ اپنے مرشد کا ایک خاص عمل حمل قائم کرنے کیلئے اصحاب کہف کا دیا کرتے تھے جوکہ یہ ہے: چھوہارے کے 9 دانے لیکران میں سے تین عد د اپنے داہنے ہاتھ میں لے لیں اور اول وآخر پانچ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کرپانچ مرتبہ اصحاب کہف کے نام پڑھیں اور ان پر دم کریں ، اور تین راتیں یہ چھوہارے کھائیں اس طرح کے روزانہ آدھا آدھا میاں بیوی کھالیں اور حقوق زوجیت ادا کریںاور ایک مہینہ انتظار کے بعداگر حمل قائم ہے تو باقی چھوہارے کھانےکی ضرورت نہیں اگر حمل نہ ٹہرے تو دوسرے مہینہ میں ابتدائی تاریخ میں بھی اسی طرح چھوہارے کھائے جیسے پہلے کھائےتھےاگر دوسرے مرتبہ بھی حمل نہ ٹہرے تو یہ اصحاب کہف کے ناموں کے دم شدہ چھوہارے تیسرے مہینے بھی کھالے ان شاء اللہ حمل ضرور ٹہرے گابس یہ 9چھوہاروں کا کورس صرف تین ماہ میں ہی کرنا ہے ۔

قطب عالم مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اصحاب کہف کے ناموں کو کاغذ پر لکھ کر جس مکان میں مریض یا مریضہ ہواسکی دیوراوں پر جگہ جگہ چسپاں کردیا جائے اس کی برکت سے آسیب سے نجات ملتی ہے ۔

شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیٹا اصحاب کہف کے نام امان دینے والے ہیں ڈوبنے سے جلنے سےڈکیتی اور چوری سے ۔

جنات سے چھٹکارے کے واسطے اصحاب کہف کے نام گھر کی دیواروں پر لکھیں جنات سے نجات ملتی ہے ۔

مولانا صوفی محمد عزیز الرحمن پانی پتی رحمہ اللہ جوکہ عملیات میں بہت ماہر تھے اور مولانا اصغر حسین صاحب ،حضرت مولانا حکیم الامت مولانا اشر ف علی صاحب رحمہ اللہ،شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور دیگر بزرگوں کے صحبت یافتہ تھے وہ فرماتے ہیں:

(1) جس مکان میں جن وشیاطین و آسیب کا اثر ہواس کو چاہیے کہ اصحاب کہف کے نام لکھ کر مکان کی دیواروں اور دروازوں پر چسپاں کرے کم از کم تین چار کاغذوں پر لکھیں اورچار جگہ لکڑی کے پٹھوں پرچپکادےیا لٹکادے انشاء اللہ کسی قسم کا اثراس مکان میں نہیں رہےگا ، اور اگر رہےگا تو پریشان نہ کرے گا ،(2)جس مقام پر آگ لگی ہوان اصحاب کہف کےناموں کو کاغذ پر لکھ کر آگ میں ڈالدے انشاء اللہ آگ ٹھنڈی ہوجائےگی۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026