اصحاب کہف کے ناموں کے(9)حیرت انگیز کرشمات

سالہا سال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحابِ کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جا رہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خود ساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرینِ امت نے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتا نہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے:

قطبِ عالم میاں جی نور محمد صاحبؒ خلیفہ سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ کے پیر بھائی، شیخ محمد محدث تھانویؒ نے اصحابِ کہف کے ناموں کو بہت ہی مجرب پایا ہے آپ نے اپنی کتاب بیاضِ محمدی میں ان ناموں کے درج ذیل فوائد بیان کیے ہیں:

  1. زمین جگہ اور پلاٹ کے حصول کیلئے، سیلاب سے محفوظ رہنے کیلئے اصحابِ کہف کے نام زمین میں اور دریا کے کنارے دفن کریں بہت مجرب ہے۔
  2. مال اور زمین قبضہ اور چوری سے محفوظ رہے گی۔
  3. زمین میں موجود خزانہ غیر کی نظر سے محفوظ رہے گا۔
  4. حاملہ کے پیٹ پر باندھنے سے حمل محفوظ رہے گا۔
  5. جن خواتین کا حمل بار بار ضائع ہو جاتا ہو اس کا نقش مشک و زعفران سے لکھ کر باندھنے سے حفاظت رہتی ہے۔
  6. (تصویر میں نمبر 6 موجود نہیں ہے، براہ راست 7 درج ہے)۔
  7. وضع حمل کے وقت بائیں ران میں باندھنے سے نارمل ڈیلیوری بہت آسانی سے ہوتی ہے۔
  8. اگر کہیں آگ لگ گئی ہو تو آگ میں ڈالنے سے آگ بجھ جاتی ہے۔
  9. وبا کے زمانے میں ان ناموں کی برکت سے محفوظ رہیں گے۔

(اصحابِ کہف کا مستند حوالہ نمبر 1)

حاشیہ جلالی میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے حوالے سے اسمائے اصحابِ کہف کے فوائد مذکور ہیں۔ بزرگوں سے ان اسماء کے فوائد کی تاثیر منقول ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026