فتنوں کے دور میں ان سے حفاظت کے لیے سورۂ کہف زبردست ہے اور اس سورہ میں جن نیک ہستیوں کا تذکرہ موجود ہے، ان کے ناموں میں اللہ پاک نے عجیب راز رکھے ہیں۔ کیوں کہ یہ خالص اللہ کے لیے اور اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے نکلے تھے۔
اسمائے اصحابِ کہف کے چند فوائد آپ کی خدمت میں پیش ہیں، اس کے علاوہ ان کے عجیب کمالات، فیوض برکات اور انوکھی تاثیر ہے۔
1- سخت کالا جادو، جنات، سفلی عمل کے توڑ کے لیے ننگی تلوار۔
2- گھروں میں نفرتوں کی آگ، ناچاقیاں، جھگڑوں کے خاتمہ کے لیے۔
3- نظرِ بد کے توڑ کیلئے۔
4- بُری نظر، نظرِ بد، جادو جنات، بُرے اثرات، حشرات الارض سانپ، بچھو، چھپکلی، چوہے وغیرہ۔
5- حفاظت کیلئے: انسانی شر، جناتی شر سے حفاظت، اولاد کی حفاظت، قیمتی سامان کی حفاظت، کھیت کھلیان اور جانوروں کی حفاظت اور سب سے بڑھ کر ایمان کی حفاظت ہوگی ان شاء اللہ! خاتمہ بالخیر ہوگا۔
6- مقدمات میں کامیابی کیلئے اس کی تاثیر فوری اثر ہے۔
7- بے اولادی کیلئے تیر بہدف ہے۔
8- عزت وقار اور مرتبہ چاہا کہ بس اس نقش سے دوستی لگالیں، چند دنوں میں ہی کمال جاگتی آنکھوں سے دیکھئے۔
9- گھر میں ہر وقت کے گھریلو جھگڑے، ناچاقی، میاں بیوی ایک دوسرے کی شکل دیکھنا پسند نہ کریں، سالہا سال میں کبھی ہنس کر بات نہ ہو تو ایسی صورت میں یہ نقش ایسا جادوئی کرشمہ لاتا ہے کہ لوگ میاں بیوی کی محبت کی مثالیں دیں گے۔
10- جسمانی امراض کیسے بھی ہوں حتیٰ کہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہو، بس اس نقش کو آزمایئے زندگی کی بجھتی شمع کو پھر سے روشن اور نیم مردہ جسم کو ہرا بھرا کر دے گا۔
11- ڈیلیوری میں آسانی کیلئے انتہائی مجرب، حمل کے آثار ظاہر ہوتے ہی یہ نقش حاملہ کو پہنا دیں، بچہ تندرست رہے گا، ڈیلیوری نارمل ہوگی، اسقاطِ حمل نہ ہوگا، ان شاء اللہ! اولاد معذور پیدا نہیں ہوگی۔
یہ صرف چند فوائد لکھے گئے ہیں اس تعویذ کے اتنے فوائد ہیں کہ کتاب بھی کم پڑ جائے۔ بس! زندگی کی ہر مشکل، ہر الجھن، ہر بیماری، ہر پریشانی میں اس نقش کو ضرور استعمال کیجئے۔
اسمائے اصحابِ کہف
یَمْلِیْخَا ۔ مَکْسَلْمِیْنَا ۔ کَشَفُوْطَطْ ۔ تَبْیُوْنُسْ ۔ اَذْرَافَطْیُوْنُسْ ۔ کَشَافَطْیُوْنُسْ ۔ یُوْانَسْبُوْسْ ۔ قِطْمِیْر
تعویذ لکھنے کا طریقہ: اسمائے اصحابِ کہف کے نام ایک دائرے میں لکھیں اور درمیان میں قِطْمِیْر لکھیں۔
تعویذ کی زکوٰۃ: جس دن یہ تعویذ لکھیں، 313 روپے صدقہ کرنے ہیں اور 40 دن تک کریں۔ یہ تعویذ کی زکوٰۃ ہوگی۔ تعویذ لکھ کر گھر، کمرے، دفتر میں لٹکا دیں، اپنے پاس رکھیں، چمڑے میں بنا کر گلے میں پہن لیں۔
حوالہ نمبر 1: ’’کتاب شمع شبستانِ رضا، صفحہ نمبر 450، تالیف: حضرت امام احمد رضا خان بریلویؒ، ناشر: اکبر بک سیلرز لاہور۔‘‘
حوالہ نمبر 2: ’’کتاب آسان عملیات و تعویذات، صفحہ نمبر 59، 159، تالیف: اعجاز احمد خان سنگھانویؒ، ناشر: کتب خانہ انور شاہ کراچی۔‘‘
حوالہ نمبر 3: ’’کتاب خزینۃ الاسرار، صفحہ نمبر 56، 239، تالیف: مولانا محمد علی پنجگوریؒ، ناشر: ادارہ مجیدیہ کراچی۔‘‘
حوالہ نمبر 4: ’’کتاب بیاضِ محمدی، صفحہ نمبر 60، تالیف: شیخ محمد صاحب، ناشر: دارالاشاعت۔‘‘
حوالہ نمبر 5: ’’کتاب کمالاتِ عزیزی، صفحہ نمبر 70، تالیف: شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ، ناشر: دارالاشاعت۔‘‘
حوالہ نمبر 6: ’’کتاب آئینہ عملیات / خزینہ عملیات، صفحہ نمبر 180، تالیف: صوفی محمد عزیز الرحمن پانی پتیؒ، ناشر: دارالاشاعت۔‘‘
حوالہ نمبر 7: ’’کتاب شرح حزب البحر، صفحہ نمبر 167۔‘‘
ان کے علاوہ بے شمار کتابوں میں حوالے موجود ہیں۔

