ایک سنت کا احترام اور دنیا و آخرت کی کامیابی

یہ بات تمام ہی مسلمان جانتے ہیں کہ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی حضور پاک ﷺ کے پاکیزہ طریقے میں ہے لیکن آج کے ماڈرن ماحول نے ہماری اس سوچ کو بہت سے مسلمانوں کے دلوں سے بھلا دیا ہے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں حکمت و بصیرت کے ساتھ حضور ﷺ کی پاکیزہ سنتوں سے جوڑ دیا جائے۔ شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی بھرپور کوشش یہی ہے، آپ جس خوبصورت انداز میں سنت کی اہمیت کو بیان کرتے ہیں وہ ہر دل کو اپیل کرتی ہے، اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو ضرور کم از کم 11 بیانات ضرور سنیں۔۔۔!

تسبیح خانہ میں اکثر مسواک کی سنت پر دنیا و آخرت کے کمالات بیان کیے جاتے ہیں احادیث کے حوالے سے چند فوائد بیان کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ کس حکمت سے لوگوں کو سنت سے جوڑ رہا ہے۔

(1) آپ ﷺ ہر نماز سے پہلے مسواک کا اہتمام فرماتے (مسلم)۔

(2) آپ ﷺ نے فرمایا میں تم لوگوں کو مسواک کرنے کے بارے میں بہت تاکید کر چکا ہوں (بخاری)۔

(3) مسواک منہ کو صاف کرنیوالی اور خدا کو راضی کرنے والی ہے (نسائی)۔

(4) آپ ﷺ نے فرمایا میں اپنی امت کیلئے شاق نہ سمجھتا تو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا (ابوداؤد)۔

(5) مسواک کے ساتھ نماز 75 گنا زیادہ ثواب رکھتی ہے (اتحاف)۔

(6) مسواک کے ساتھ دو رکعت نماز بغیر مسواک کے ستر رکعت سے افضل ہے (ترغیب)۔

(7) فرشتے اس کے گرد چکر لگاتے ہیں (کنز العمال)۔

(8) فرشتے اس کے منہ کے ساتھ منہ لگاتے ہیں (کنز العمال)۔

(9) مسواک ہر بیماری کی دوا ہے سوائے موت کے (کنز العمال)۔

(10) مسواک نصف ایمان ہے (اتحاف السادہ)۔

”ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال“

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026