تسبیح خانہ سے جڑے لاکھوں سے زائد لوگوں میں سے ہر شخص کو یہ تعلیم ہے کہ کم از کم روزانہ صبح و شام 100 مرتبہ اس درود پاک کو پڑھنے کا اہتمام کریں تسبیح خانہ میں بھی اربوں سے زائد مرتبہ یہ درود پڑھا جا چکا ہے آج ’’اکابر پر اعتماد‘‘ کے دوستوں کیلئے اس درود پاک کی سندی حیثیت نقل کی جاتی ہے جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ درود کتنا باکمال ہے۔
ایک شخص حضور انور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے انھیں اپنے اور صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے درمیان بٹھا لیا۔ اس سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو تعجب ہوا کہ یہ کون ذی مرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو حضور پاک ﷺ نے فرمایا: یہ جب مجھ پر درود پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ
(القول البدیع، الباب الاول، ص 125)
محترم ناظرین! دیکھا آپ نے تسبیح خانہ میں خیر و برکت حاصل ہونے کی اصل وجہ یہی مسنون اعمال ہیں۔۔۔! خانہ میں خیر و برکت حاصل ہونے کی اصل وجہ یہی مسنون اعمال ہیں۔۔۔!
