حافظ الحدیث حضرت عبداللہ درخواستیؒ کے مبارک ہاتھوں سے لکھا ہوا ایسا تعویذ، جس میں 35 مرتبہ ”محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ“ لکھا ہوا واضح نظر آ رہا ہے۔ یہی وظیفہ بڑے بڑے اکابرین یعنی حضرت علامہ انور شاہ کاشمیریؒ، نواب سید صدیق حسن خان بھوپالیؒ، حضرت خواجہ احمد دیربیؒ وغیرہ سے بھی ثابت ہے۔ مگر اکابرین کی ترتیب کو قائم رکھتے ہوئے جب یہی عمل عبقری اور تسبیح خانہ سے خیر خواہی کے سچے جذبے کے ساتھ مخلوقِ خدا تک پہنچا تو کچھ لوگوں نے اس پر عجیب و غریب قسم کے من گھڑت فتوے لگانا شروع کر دیے۔ افسوس کہ ہم اپنی لاعلمی کے باعث اکابر کی ترتیب کو بھول گئے اور اگر کوئی شخص انہی اکابر کی ترتیب کو زندہ کرے تو ہم اپنی لاعلمی کا رونا رونے کی بجائے الٹا اسی پر فتوے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔
