شب برات کے حوالے سے معاشرے میں خرافات پھیل چکی ہیں لوگ یہ مبارک رات اللہ کو منانے اور عبادات میں گزارنے کی بجائے غفلت میں گزار دیتے ہیں۔ شیخ الوظائف شب برات میں بھی اکابرین کی ترتیب پر چلتے ہوئے لوگوں کو ایسے روحانی اعمال اور دعاؤں کیساتھ اللہ سے لینا اور اس مبارک رات کو قیمتی بنانا سکھا رہے ہیں جس سے مخلوق خدا دنیا کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار لیں۔ اس شب برات تسبیح خانہ میں ہونے والی روحانی محفل کے دوران شیخ الوظائف نے دعائے حضرت خضرؑ کے خاص الخاص راز سے پردہ اٹھایا جو عام انسان کو مقامِ ولایت تک پہنچادے اور جو انسان کو مشکلات ناکامیوں، تنگدستی، بیماریوں سے نکال کر اللہ کے خزانوں سے کامیابیاں، دولت ، صحت اور خوشحالیاں دلائے۔ اس دعا میں ایک خاص بات یہ ہے کہ انسان اپنی ذات سے نکل کر نبی کریم ﷺ کی پوری اُمت کیلئے مانگنے والا بن جاتا ہے۔ یہ کلمات راز دارانہ طور پر حضرت خضرؑ کی طرف سے ابدالوں کو سکھائے گئے ہیں۔ اس دعا کے حوالہ جات درج ذیل ہیں۔
(بحوالہ: تنبیہ الغافلین ص ۵۷۹ / مدارج النبوۃ جلد ۱، ص ۲۸۰ / نزہۃ البساتین ترجمہ روضۃ الریاحین، جلد ۵ ص ۳۰۶ ، امام جلیل ابو محمد عبد اللہ الیمنی یافعیؒ)
اسکے علاوہ عملیات کی مستند کتب میں موجود بہت سے عملیات کا جوہر اکٹھا کر کے شیخ الوظائف نے اس ایک محفل میں مخلوق خدا کو ہدیہ کر دیا جس کی تاثیر اور کمالات صدیوں سے اکابر کے آزمودہ ہیں۔ ان روحانی عملیات کے حوالہ جات درج ذیل کتب میں موجود ہیں۔
طلسماتی ڈبی، کنکر اور تعویذ کے حوالہ جات:
مجرباتِ ديربی (اردو ترجمہ)، مصنف: خواجہ احمد ديربی، ناشر مشتاق بک کارنر: صفحہ نمبر 24، 25، 26۔ مجرباتِ ديربی، صفحہ 31، 39، 164۔ مجرباتِ ديربی صفحہ نمبر 119، 120۔
تعویذ لکھے کپڑے کا عمل حوالہ جات:
مجرباتِ ديربی، صفحہ نمبر 82، 285۔ مجرباتِ ديربی: 269، 298۔ آئینہ عملیات، صفحہ نمبر 43، 24۔
کان کی لو اور بھنوؤں سے شفاء عمل (یا صمد) حوالہ جات:
مجرباتِ ديربی، صفحہ نمبر 99۔
عملیاتی چھری:
مجرباتِ ديربی، صفحہ نمبر 117، 118، 126، 287۔ شمع شبستانِ رضا، صفحہ نمبر 609۔ مجرباتِ ديربی، صفحہ نمبر 88، 89، 117، 180۔ مجرباتِ ديربی صفحہ نمبر 114۔ شمس المعارف، مصنف: حضرت شیخ ابو العباس احمد بن علی بونی، ناشر: شبیر برادرز، اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 35۔
نیلے رنگ کے کپڑے کا عمل:
میرے والد ماجد اور ان کے مجرب عملیات، صفحہ نمبر 102، مرتب: مفتی محمد شفیع عثمانی۔ آسان عملیات و تعویذات، جلد 7، صفحہ 289، ناشر: انور شاہ کراچی۔ آسان عملیات و تعویذات، جلد 5، صفحہ 189، ناشر: انور شاہ کراچی۔
