مجرمانہ حاضری اور بندش توڑ لاہوتی عمل کی خاص ہیبت کہاں سے ثابت ہے؟

محترم قارئین! کچھ عمل ایسے ہیں جن کیساتھ خاص ہیئت اور انداز کو اختیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر خانہ کعبہ کا طواف کرتے وقت پہلے تین چکروں میں مرد کیلئے رمل کرنا یعنی شانے ہلاتے ہوئے فاتحانہ انداز میں چلنا یہ ہیئت طواف کا حصہ ہے۔ جب دعا مانگی جاتی ہے تو ہاتھوں کو اٹھا کر مانگنے کی کیفیت بنائی جاتی ہے اس انداز سے مقصود اللہ کے سامنے سوالی بننا ہوتا ہے۔ اسی طرح کچھ وظائف جو اولیاء و صالحین سے منقول ہوتے ہیں ان میں بھی ایک خاص انداز اور ہیئت کا ہونا اس عمل کی تکمیل کیلئے ضروری ہوتا ہے تاکہ عمل کی مکمل تاثیر پا سکیں۔ عمل کے دوران خاص ہیئت کو اختیار کرنے کی دلیل میں اکابرین کے چند حوالے پیش کیے جا رہے ہیں۔

تو اپنی انگشتِ شہادت کو اپنے سر کے چہار جانب گھماتے ہوئے 7 مرتبہ سورہ والضحیٰ پڑھے پھر ایک مرتبہ ”أَصْبَحْتُ فِي أَمَانِ اللهِ وَأَمْسَيْتُ فِي جِوَارِ اللهِ . أَمْسَيْتُ فِي أَمَانِ اللهِ وَأَصْبَحْتُ فِي جِوَارِ اللهِ“ پڑھ کر 3 مرتبہ تالی بجائے۔ اس عمل کے دوران کھوئی ہوئی چیز کا تصور ذہن میں رکھے ان شاء اللہ بہت جلد وہ چیز مل جائے گی۔ نہایت مجرب عمل ہے۔ (بحوالہ: تالیف: گنجینہ اسرار، بیاض: حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر: بیت الحکمت یوپی، انڈیا، صفحہ نمبر: 60)

اولادِ نرینہ کیلئے: حمل ٹھہرنے کے بعد عورت کے پیٹ پر انگلی سے 70 مرتبہ گول دائرہ لگائیں اور ہر دائرہ کیساتھ ”يَا مُبْدِئُ“ پڑھیں۔ (فتویٰ نمبر 29195، دارالافتاء جامعہ بنوریہ)

اگر کسی ایسے شخص یا حاکم کے پاس جا رہا ہو جس سے کسی شر کا اندیشہ ہو تو جاتے وقت ”كهيعص حمعسق“ اس ترکیب سے پڑھے کہ ہر حرف پر اپنی انگلیاں بند کرتا جائے۔ ابتدا اپنے داہنے ہاتھ کے انگوٹھے سے کرے اور ختم اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر کرے۔ دونوں لفظ ملا کر 10 حرف ہوئے۔ جب اپنی دسوں انگلیاں بند کر چکے تو اپنے دل میں سورہ فیل پڑھے اور جب لفظ ”تَرْمِيهِمْ“ پر پہنچے تو اسے 10 مرتبہ پڑھے اور ہر مرتبہ اپنی بند انگلیاں کھولتا جائے۔ ان شاء اللہ اس شخص کے شر سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔ (بحوالہ: تالیف: گنجینہ اسرار، بیاض: حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر: بیت الحکمت یوپی، انڈیا، صفحہ نمبر: 82)

اگر کوئی غلام سرکش ہو تو اسکے پیشانی کے بال پکڑ کر اس آیت کو 3 مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کرے انشا اللہ فرمانبردار ہو جائیگا۔ ”إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ رَبِّي وَرَبِّكُمْ مَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ“ (تالیف: گنجینہ اسرار، بیاض: حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر: بیت الحکمت یوپی، انڈیا، صفحہ نمبر: 88)

نیز درج ذیل دعا پڑھ کر بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے: ”اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ“

(سنن ابی داؤد، باب فی جامع النکاح، رقم الحدیث 2160)

سورہ یٰسین مع بسم اللہ کے اس ترکیب سے پڑھے کہ جب پہلے مبین پر پہنچے تو داہنے ہاتھ کی چھنگلی بند کر لے۔ پھر شروع سے سورہ یٰسین پڑھے اور دوسرے مبین پر پہنچے تو اسکے برابر والی انگلی بند کر لے۔ پھر سورہ یٰسین شروع سے پڑھے اور جب تیسرے مبین پر پہنچے تو درمیان کی انگلی بند کر لے۔ پھر شروع سے پڑھے اور جب چوتھے مبین پر پہنچے تو شہادت کی انگلی بند کر لے۔ پھر شروع سے پڑھے اور جب پانچویں مبین پر پہنچے تو انگوٹھے کو زور سے بند کر لے جیسے کہ گھونسہ بند کرتے ہیں۔

پھر سورہ یٰسین ابتدا سے پڑھنا شروع کرے اور جب چھٹے مبین پر پہنچے تو بائیں ہاتھ کی چھنگلی بند کر لے۔ پھر شروع سے پڑھے جب ساتویں مبین پر پہنچے تو اس سے برابر والی انگلی بند کر لے۔ جب ساتویں مبین ختم کر لے تو پھر سورہ یٰسین پڑھنا شروع کرے اور پہلے مبین پر بائیں ہاتھ کی چھنگلی کے برابر والی انگلی کھولے۔ دوسرے مبین پر بائیں ہاتھ کی چھنگلی کھولے۔ اور تیسرے مبین پر داہنے ہاتھ کا انگوٹھا اور چوتھے مبین پر شہادت کی انگلی کھولے اور پانچویں مبین پر درمیان کی انگلی کھولے اور چھٹے مبین پر اس سے برابر کی انگلی کھولے۔ اور ساتویں مبین پر چھنگلی کھول کر پوری سورہ یٰسین پھر پڑھے اور جب بھی سورہ یٰسین پڑھنا شروع کرے تو اس طرح پڑھے "يٰسٓ وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِيْمِ اِلٰخ” پھر اپنے مقصد کیلئے دعا کرے انشا اللہ اس عمل کی برکت سے تمام مقاصد پورے ہو جائینگے۔

(تالیف: گنجینہ اسرار، بیاض: حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر: بیت الحکمت یوپی، انڈیا، صفحہ نمبر: ۴۲، ۴۳)

بعد نمازِ ظہر اوّل و آخر 3 بار درود شریف پڑھ کر سورہ قریش مکمل پڑھے اور "اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ” درمیانی انگشتِ شہادت کی اس یقین کیساتھ کہ دشمن کے قلب پر ضرب لگا رہا ہوں، انگشتِ شہادت کو زور سے حرکت دے، یہ عمل اکسیر و تیر بہدف ہے۔

اسی صفحہ پر چوروں سے حفاظت کا ایک عمل لکھا گیا ہے جس میں عمل کر کے چہار جانب تالی بجائی جائے۔

(تالیف: گنجینہ اسرار، بیاض: حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر: بیت الحکمت یوپی، انڈیا، صفحہ نمبر: ۲۶، ۲۷)

قارئینِ شیخ الوظائف اپنے اکابر کی ترتیب پر چلتے ہوئے ان اعمال کے ذریعے مخلوق کے اللہ سے مانگنا اور اللہ کے سامنے عاجزی کرنا اور جھکنا سکھا رہے ہیں تاکہ جب بھی کوئی مشکل پریشانی آئے تو ہماری پہلی نظر اللہ تعالیٰ پر جائے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026