حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ ہر مکتبِ فکر کے علمائے کرام کا دل سے احترام کرتے ہیں اور جب بھی کوئی عالم دین تشریف لاتے ہیں تو حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر ان کی خدمت میں ہمہ تن گوش ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے مرکزی رہنما وخطیب جناب مولانا محمد اسماعیل صاحب شجاع آبادی مدظلہ ”تسبیح خانہ لاہور“ میں تشریف لائے (جو کہ عرصہ 30 سال سے شیخ الوظائف کو قریب سے جانتے ہیں) چند گھنٹے حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ وقت گزارا۔ بعد ازاں معروف میگزین ”ہفت روزہ ختمِ نبوت“ میں ان کے تاثرات درج ذیل الفاظ میں شائع ہوئے۔
معروف طبیب وحکیم جناب حکیم طارق محمود چغتائی سے ان کے مطب میں ملاقات ہوئی اور کافی دیر مختلف امور پر ان سے گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ موصوف ماہرِ عملیات طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، کئی ایک کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ”ماہنامہ عبقری“ کے نام سے لاہور سے ایک ماہوار پرچہ بھی نکالتے ہیں، جس کی اشاعت بقول ان کے ہزاروں سے متجاوز ہے۔
شیخ الوظائف اکثر فرماتے ہیں عقیدہ ختمِ نبوت کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
(بحوالہ: ہفت روزہ ختمِ نبوت ص 24، 5 تا 12 صفر، مطابق 23 تا 30 ستمبر 2020 شمارہ 36 سرپرست: حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مدظلہ ناشر: عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت، حضوری باغ روڈ، ملتان)
