پرندوں اور جانوروں کی خاص بولیاں ظاہر ہوگئیں

حضرت علامہ شہاب الدین محمود آلوسی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اہل اللہ حضرات پر مختلف اوقات میں پرندوں اور جانوروں کی یہ بولیاں منکشف ہوئیں۔

(1) ”تیتر“ ”الرّحمٰن علی العرش استویٰ“ پڑھتا رہتا ہے۔

(2) ”باز“ ”فی البعد من النّاس انس“ پڑھتا رہتا ہے۔

(3) ”گدھ“ اس انداز میں ہمیں درسِ عبرت دیتا ہے ”یا ابن آدم عش ما عشت فان اخرک الموت“

(4) ”فاختہ“ کہتی ہے ”یلیت الخلق لم یخلق“

(5) ”مور“ ان الفاظ میں نصیحت کرتا ہے ”کما تدین تدان“

(6) ”مینڈک“ یہ تسبیح پڑھتا ہے ”سبحان ربی القدوس“

(7) ”طوطا“ دنیا سے آخرت کی طرف اس انداز میں رہنمائی کرتا ہے ”ویل لمن الدنیا ھمہ“

(8) ”سنگ خوره“ زبان کے بے جا استعمال کرنے والے لوگوں کو ان الفاظ میں درس دیتا ہے ”من سکت سلم“

جائز ناجائز، حلال حرام اور شریعت ہم سے زیادہ ہمارے بڑے جانتے تھے

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026