یا حسیب سے امتحانات میں یقینی کامیابی

کچھ عرصہ پہلے ماہنامہ عبقری میں امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کا ایک وظیفہ شائع ہوا، جسے ہزاروں سٹوڈنٹس نے آزمایا اور اس کی برکت سے امتحان میں بہترین نمبر حاصل کیے۔ جو لوگ عبقری وظائف پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ خود ساختہ ہوتے ہیں، انہیں دیکھنا چاہئے کہ یہ وظیفہ کہاں سے آیا۔

اگر کسی طالب علم کو نتیجۂ امتحان کے بارے میں تشویش ہو تو وہ تین دن تک روزانہ باوضو قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھے اور ایک ہی نشست میں گیارہ ہزار مرتبہ یا حسیب پڑھے تو ان شاء اللہ نتیجہ حسبِ مراد نکلے گا۔

قارئین! ہر سنی سنائی بات پر یقین کرنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ ہمیں چاہئے کہ اپنے اکابر و اسلاف سے بذاتِ خود آشنائی حاصل کریں۔ ان کے وظائف پڑھیں، ان کے عملیات آزمائیں اور ماہنامہ عبقری کی طرح پورے معاشرے میں خیر و برکت پھیلانے کا ذریعہ بن جائیں۔ ہمارے اکابرین نے انہی وظائف کے ذریعے ہی زندگی کے قدم قدم پر اللہ جل شانہٗ کی مدد حاصل کی تھی۔ اور تو اور۔۔۔ خود حضور سرورِ کونین ﷺ سے بھی قدم قدم پر جو دعائیں اور مسنون اعمال ثابت ہیں، ان کا بھی مطلب ہے کہ انہوں نے بھی اسباب کی دنیا میں رہتے ہوئے مسبّب الاسباب کی طرف نگاہ جمائے رکھی۔ یہی عبقری کا پیغام ہے کہ اعمال سے بننے، اعمال سے پلنے اور اعمال کے ذریعے بچنے کا یقین ہمارے دلوں میں پختہ ہو جائے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026