کیا بیری کے پتے جادو ‘ جنات‘ آسیب اور بیماریاں بھگاسکتے ہیں؟

محترم قارئین! عبقری تسبیح خانہ میں حضرت شیخ الوظائف دامت بر کاتہم العالیہ پچھلے 15 برس سے جادو کو ختم کرنے ، جنات سے چھٹکارا حاصل کرنے اور نظر بد اور بیماریوں کو جسم سے دھونے کیلئے اکابرؒ و اسلاف کا آزمودہ بیری کے پتوں کا ایک عمل ارشاد فرمارہے ہیں کہ

’’ بیری کے 7 پتے لے کر ہر ایک پر ایک ایک مرتبہ پہلا کلمہ اور ایک ایک مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر انہیں اُبال کر کسی ایسی جگہ غسل کر لیں ۔‘‘

کچھ لوگ جو طب نبوی ﷺ کے اسرار ورموز اور اصول و قوانین سے نا آشنا ہیں، فوراً کہتے ہیں کہ یہ کس حدیث سے ثابت ہے؟ حالانکہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ روحانی طریقہ علاج میں بیری کے پتوں پر کلمات کا پڑھنا صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔

جادو اور میاں بیوی کی جدائی ختم جیسا کہ کویت کے ایک معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید بن علی القحطانی حفظہ اللہ بیری کے پتوں سے غسل کرنے کو ’’مسنون دم‘‘ کہتے ہوئے لکھتے ہیں کہ : ’’جادو ہو جانے کی صورت میں مسنون دم کیا جائے، جس کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ : بیری کے 7 پتے لے کر انہیں 2 پتھروں کے درمیان رکھ کر پیس لیں یا کسی اور چیز سے کوٹ لیں۔ پھر اس ملیدے کو پانی کی اتنی مقدار میں حل کر لیں جو غسل کیلئے کافی ہو اور اس پر قرآن مجید کی درج ذیل آیات اور سورتیں پڑھی جائیں۔ (1) آیۃ الکرسی ۔ (2) سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 255 ۔(3) سورۃ الاعراف کی آیت نمبر 117 تا 122 ۔(4) سورة یونس کی آیت نمبر 79 تا 82 ۔(5) سورۃ طہ کی آیت نمبر 65 تا 70 ۔(7) آخری چاروں قل ۔’’ پھراس دم والے پانی میں سے چند گھونٹ پی لیا جائے اور باقی سے غسل کر لیا جائے۔ یہ عمل کرنے سے ان شاء اللہ بیماری ختم ہو جائے گی۔ مرض کے خاتمے تک یہ عمل بار بار کیا جا سکتا ہے (یعنی ہر ہفتے یا ہر دن اسی طرح نہایا جا سکتا ہے ) ۔‘‘

اس عمل کو کئی بار آزمایا گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعے فائدہ پہنچایا۔

حتیٰ کہ یہ عمل ان میاں بیوی کیلئے تو ایک تیر بہدف نسخہ ہے جن کے درمیان ایک دوسرے کیلئے جدائی (نفرت ) ڈال دی گئی ہو۔

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025