شب برات کے حوالے سے معاشرے میں خرافات پھیل چکی ہیں لوگ یہ مبارک رات اللہ کو منانے اور عبادات میں گزارنے کی بجائے غفلت میں گزار دیتے ہیں۔ شیخ الوظائف شب برات میں بھی اکابرین کی ترتیب پر چلتے ہوئے لوگوں کو ایسے روحانی اعمال اور دعاؤں کیساتھ اللہ سے لینا اور اس مبارک رات کو قیمتی بنانا سکھا رہے ہیں جس سے مخلوق خدا دنیا کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار لیں۔ اس شب برات تسبیح خانہ میں ہونے والی روحانی محفل کے دوران شیخ الوظائف نے دعائے حضرت خضر کے خاص الخاص راز سے پردہ اُٹھایا جو عام انسان کو مقام ولایت تک پہنچادے اور جو انسان کو مشکلات ناکامیوں، تنگدستی، بیماریوں سے نکال کر اللہ کے خزانوں سے کامیابیاں، دولت صحت اور خوشحالیاں دلائے ۔ اس دعا میں ایک خاص بات یہ ہے کہ انسان اپنی ذات سے نکل کر نبی کریم سانی نیستم کی پوری اُمت کیلئے مانگنے والا بن جاتا ہے۔ یہ کلمات راز دارانہ طور پر حضرت خضر کی طرف سے ابدالوں کو سکھائے گئے ہیں۔
اس دعا کے حوالہ جات درج ذیل ہیں۔
( بحوالہ : تنبیہ الغافلین ص ۵۷۹ / مدارج النبوة جلد۱، ص۲۸۰/ نزہتہ البساتین ترجمه روضته الریاحین، جلد ۵ ص ۴۰۶، امام جلیل ابومحم عبد الله الیمنی یافتی)
اسکے علاوہ عملیات کی مستند کتب میں موجود بہت سے عملیات کا جو ہر اکٹھا کر کے شیخ الوظائف نے اس ایک محفل میں مخلوق خدا کو ہدیہ کر دیا جس کی تاثیر اور کمالات صدیوں سے اکابر کے آزمودہ ہیں۔ ان روحانی عملیات کے حوالہ جات درج ذیل کتب میں موجود ہیں۔
طلسماتی ڈبی کنکر اور تعویذ کے حوالہ جات:
مجربات دیر بی (اردو ترجمه ) ، مصنف : خواجہ احمد دیر بی، ناشر مشتاق بک کارنر : صفحہ نمبر 24، 26،25 مجربات دیر بی ، صفحہ 39،31 ،164 مجربات دیر بی صفحہ نمبر 119، 120۔
تعویذ لکھے کپڑے کا عمل حوالہ جات:
مجربات دیر بی صفحہ نمبر 82، 285، مجربات دیر بی : 269 ،298 آئینہ عملیات ،صفحہ نمبر 43، 24۔
کان کی لو اور بھنوؤں سے شفاء عمل ( یا صد ) حوالہ جات:
مجربات دیر بی صفحہ نمبر 99۔
عملیاتی چُھری:
مجربات دیر بی صفحہ نمبر 117 ،118، 287،126 ، شمع شبستان رضا، صفحہ نمبر 609‘مجربات دیر بی ،صفحہ نمبر 89،88، 117، 180 مجربات دیر بی صفحہ نمبر 114 ، شمس المعارف ، مصنف : حضرت شیخ ابو العباس احمد بن علی بوٹی، ناشر : شبیر برادرز، اردو بازار لاہور، صفحہ نمبر 35 ۔
نیلے رنگ کے کپڑے کا عمل :
میرے والد ماجد اور ان کے مجرب عملیات ، صفحہ نمبر 102، مرتب: مفتی محمد شفیع عثمانی ، آسان عملیات و تعویزات، جلد 7 صفحہ 289، ناشر: انورشاہ کراچی، آسان عملیات و تعویزات، جلد 5، صفحہ 189 ، ناشر: انورشاہ کراچی۔
