محترم قارئین! کچھ عمل ایسے ہیں جن کیسا تھ خاص ہیئت اور انداز کو اختیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر خانہ کعبہ کا طواف کرتے وقت پہلے تین چکروں میں مرد کیلئے رمل کرنا یعنی شانے ہلاتے ہوئے فاتحانہ انداز میں چلنا یہ ہیئت طواف کا حصہ ہے۔ جب دعا مانگی جاتی ہے تو ہاتھوں کو اٹھا کر مانگنے کی کیفیت بنائی جاتی ہے اس انداز سے مقصود اللہ کے سامنے سوالی بننا ہوتا ہے۔اسی طرح کچھ وظائف جو اولیا ءصالحین سے منقول ہوتے ہیں ان میں بھی ایک خاص انداز اور ہیئت کا ہونا اس عمل کی تکمیل کیلئے ضروری ہوتا ہے تا کہ عمل کی مکمل تاثیر پاسکیں ۔ عمل کے دوران خاص ہیئت کو اختیار کرنے کی دلیل میں اکابرین کے چند حوالے پیش کیے جارہے ہیں۔
عمل کے دوران شہادت کی انگلی سر کے گرد گھمانا اور پھر تالی بجانا
تو اپنی انگشت شہادت کو اپنے سر کے چہار جانب گھماتے ہوئے 7 مرتبہ سورۂ والضحیٰ پڑھے پھر ایک مرتبہ ” أَصْبَحْتُ فِي آمَانِ اللهِ وأَمْسَيْتُ فِي جَوَارِ الله . أَمْسَيْتُ فِي آمَانِ اللهِ أَصْبَحْتُ في جوار الله” پڑھ کر 3 مرتبہ تالی بجائے ۔ اس عمل کے دوران گھوئی ہوئی چیز کا تصور ذہن میں رکھے ان شاء اللہ بہت جلد وہ چیز مل جائے گی ۔ نہایت مجرب عمل ہے۔
(بحوالہ: تالیف: گنجینه اسرار، بیاض: حضرت مولاناسید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر : بیت الحکمت یوپی، انڈیا صفحہ نمبر :۶۰)
پیٹ پر انگلی سے دائرہ بنائیں اور عمل کریں:
اولادنرینہ کیلئے جمل ٹھہرنے کے بعد عورت کے پیٹ پر انگلی سے ۷۰ مرتبہ گول دائرہ لگائیں اور ہر دائرہ کیسا تھ یا متین پڑھیں۔
(فتوی نمبر 29195، دار الافتاء جامعہ بنوریہ)
عمل کے دوران مٹھی بند کرنا
اگر کسی ایسے شخص یا حاکم کے پاس جارہا ہو جس سے کسی شر کا اندیشہ ہو تو جاتے وقت کھیعص حمعسق اس ترکیب سے پڑھے کہ ہر حرف پر اپنی انگلیاں بند کرتا جائے۔ ابتدا اپنے داہنے ہاتھ کے انگوٹھے سے کرے اور ختم اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر کرے۔ دونوں لفظ ملا کر 10 حرف ہوئے۔ جب اپنی دسوں انگلیاں بند کر چکے تو اپنے دل میں سورہ فیل پڑھے اور جب لفظ ” ترمیم پر پہنچے تو اسے 10 مرتبہ پڑھے اور ہر مرتبہ اپنی بندانگلیاں کھولتا جائے۔ ان شا اللہ اس عمل کے بعد اس شخص کے شر سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔
(بحوالہ: تالیف: گنجینه اسرار، بیاض: حضرت مولاناسیدمحمد انور شاہ کشمیری، ناشر: بیت الحکمت یوپی، انڈیا صفحہ نمبر ۸۲)
پیشانی کے بال پکڑ کر عمل
اگر کوئی غلام سرکش ہو تو اسکے پیشانی کے بال پکڑ کر اس آیت کو 3 مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کرے انشا اللہ فرمانبردار ہو جائیگا۔
إِنِّي تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ رَبِّي وَرَبِّكُمْ – مَا مِن دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ اخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
( تالیف: گنجینه اسرار، بیاض: حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر: بیت الحکمت یوپی، انڈیا، صفہ نمبر : ۸۸)
نیز درج ذیل دعا پڑھ کر بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے:
اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِهَا وَشَرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ”
(سنن لابی داؤد، باب فی جامع النکاح، رقم الحدیث 2160)
سورہ یس کا عمل اور ہاتھوں کو خاص انداز سے بند کرنا اور کھولنا
سورۃ یس مع بسم اللہ کے اس ترکیب سے پڑھے کہ جب پہلے مبین پر پہنچے تو داہنے ہاتھ کی چھنگلی بند کر لے۔ پھر شروع سے سورہ یس پڑھے اور دوسرے مبین پر پہنچے تو اسکے برابر والی انگلی بند کر لے۔ پھر سورہ یس شروع سے پڑھے اور جب تیسرے مبین پر پہنچے تو درمیان کی انگلی بند کرلے۔ پھر شروع سے پڑھے اور جب چوتھے مبین پر پہنچے تو شہادت کی انگلی بند کر لے۔ پھر شروع سے پڑھے اور جب پانچویں مبین پر پہنچ تو انگو ٹھے کو زور سے بند کر لے جیسے کہ گھونسہ بند کرتے ہیں۔
پھر سورہ یس ابتدا سے پڑھنا شروع کرے اور جب چھے مین پر پہنچے تو بائیں ہاتھ کی چھنگی بند کر لے۔ پھر شروع سے پڑھے جب ساتویں مبین پر پہنچے تو اس سے برابر والی انگلی بند کر لے۔ جب ساتویں مبین ختم کرلے تو پھر سورہ یس پڑھنا شروع کرے اور پہلے مبین پر بائیں ہاتھ کی چھنگلی کے برابر والی انگلی کھولے۔ دوسرے مبین پر بائیں ہاتھ کی چھنگلی کھولے۔ اور تیسرے مبین پر داہنے ہاتھ کا انگوٹھا اور چوتھے مبین پر شہادت کی انگلی کھولے اور پانچویں مبین پر درمیان کی انگلی کھولے اور چھٹے مبین پر اس سے برابر کی انگلی کھولے۔ اور ساتویں مبین پر چھنگلی کھول کر پوری سورہ یس پھر پڑھے اور جب بھی سورہ یس پڑھنا شروع کرے تو اس طرح پڑھے یسین صلی اللہ علیہ وسلم والقرآن الحکیم الخ ۔ پھر اپنے مقصد کیلئے دعا کرے انشا اللہ اس عمل کی برکت سے تمام مقاصد پورے ہو جا ئینگے ۔
( تالیف: گنجینه اسرار، بیاض: حضرت مولانا سید محمد انورشاہ کشمیری، ناشر : بیت الحکمت یوپی، انڈیا صفحہ نمبر ۴۲، ۴۳)
عمل کے دوران انگشت شہادت سے ضرب لگانا
بعد نماز ظہر اوّل و آخر 3 بار درود شریف پڑھ کر سورہ قریش مکمل پڑھے اور آمنهم من خوف درمیانی انگشت شہادت کی اس یقین کیسا تھ کہ دشمن کے قلب پر ضرب لگا رہا ہوں، انگشت شہادت کو زور سے حرکت دے، بیل اکسیر و تیر بہدف ہے۔
اسی صفحہ پر چوروں سے حفاظت کا ایک عمل لکھا گیا ہے جس میں عمل کر کے چہار جانب تالی بجائی جائے۔
( تالیف: گنجینه اسرار، بیاض : حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیری، ناشر : بیت الحکمت یوپی، انڈیا، صفحہ نمبر : ۲۷،۲۶)
قارئین شیخ الوظائف اپنے اکابر کی ترتیب پر چلتے ہوئے ان اعمال کے ذریعے مخلوق کے اللہ سے مانگنا اور اللہ کے سامنے عاجزی کرنا اور جھکنا سکھا رہے ہیں تا کہ جب بھی کوئی مشکل پریشانی آئے تو ہماری پہلی نظر اللہ تعالیٰ پر جائے۔
