Ubqari Wazaif Ki Haqeeqat Qisat No 52 Akabir Par Aitmad

عبقری وظائف کی حقیقت


کچھ عرصہ پہلے ماہنامہ عبقری میں امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کا ایک وظیفہ شائع ہوا جسے ہزاروں سٹوڈنٹس نے آزمایا اور اس کی برکت سے امتحان میں بہترین نمبر حاصل کیے۔ جو لوگ عبقری وظائف پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ خود ساختہ ہوتے ہیں انہیں دیکھنا چاہئے کہ یہ وظیفہ کہاں سے آیا۔


حضرت مولانا مفتی دین محمد صاحب فرماتے ہیں کہ اگر کسی طالب علم کو نتیجہ امتحان کے بارے میں تشویش ہو تو وہ تین دن تک روزانہ با وضو قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھے اور ایک ہی نشست میں گیارہ ہزار مرتبہ یا حسیب پڑھے تو ان شاء اللہ نتیجہ حسب مراد نکلے گا


قارئین ! ہر سنی سنائی بات پر یقین کرنا کہاں کی دانش مندی ہے؟ ہمیں چاہئے کہ اپنے ا کا بر واسلاف سے بذات خود آشنائی حاصل کریں۔ ان کے وظائف پڑھیں، ان کے عملیات آزمائیں اور ماہنامہ عبقری کی طرح پورے معاشرے میں خیر و برکت پھیلانے کا ذریعہ بن جائیں۔ ہمارے اکابرین نے انہی وظائف کے ذریعے ہی زندگی کے قدم قدم پر اللہ جل شانہ کی مدد حاصل کی تھی ۔ اور تو اور ۔۔۔خود حضور سرور کو تین سالی یہ تم سے بھی قدم قدم پر جو دعا ئیں اور مسنون اعمال ثابت ہیں، ان کا یہی مطلب ہے کہ انہوں نے بھی اسباب کی دنیا میں رہتے ہوئے مستبب الاسباب کی طرف نگاہ جمائے رکھی۔

یہی عبقری کا پیغام ہے کہ اعمال سے بننے اعمال سے پلنے اور اعمال کے ذریعے بچنے کا یقین ہمارے دلوں میں پختہ ہو جائے۔

Ubqari Wazaif Ki Haqeeqat Qisat No 52 Akabir Par Aitmad

فیس بک پر پڑھیں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025