جنات سے ملاقات تعلیمات اکابر کی روشنی میں

جنات کے پیدائشی دوست ”حضرت علامہ لاہوتی پُراسراری دامت برکاتہم“ کے واقعات پڑھ کر جو لوگ سوچ میں ڈوب جاتے ہیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ان کے شرحِ صدر کیلئے قطب الاقطاب حضرت خلیفہ غلام محمد صاحب دین پوری رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح حیات سے چند باتیں پیشِ خدمت ہیں۔

❁ حضرت الشیخ میاں مسعود احمد صاحب مدظلہ فرماتے ہیں کہ: جنّات بھی حضرت خلیفہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس حاضر ہوتے تھے۔ ایک رات حضرت بستر پر موجود نہیں تھے، جب دیکھا تو مسجد میں جنّات کو حلقۂ ذکر کرا رہے تھے۔

❁ ایک دفعہ حضرت خلیفہ غلام محمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ بیمار ہوئے تو جنّات آپ رحمۃ اللہ علیہ کی عیادت کیلئے حاضر ہوئے اور آ کر چارپائی ہلانے لگے۔ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ان سے فرمایا: کیوں تنگ کرتے ہو؟ میڈ اہتھ لگیوں تاں استنجاء کا بل وِچ ونج کریسو۔

❁ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی پہلی زوجہ محترمہ جب حیات تھیں تو گھر سے جنّات ضرورت کا سامان (چاقو، چھریا اور برتن وغیرہ) اٹھا کر لے گئے۔ جب واپس رکھنے آئے تو اماں جان نے فرمایا: بھیڑیو! کیوں پریشان کرتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہماری شادی تھی، اس لیے آپ کا سامان لے گئے تھے۔

❁ ایک دفعہ بارش ہو رہی تھی تو حضرت صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خادم مولانا کریم بخش رحمۃ اللہ علیہ کھانا دینے کیلئے حاضر ہوئے، مگر ان کے کپڑے بالکل خشک تھے۔ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے واپس جانے کے بعد جب کھڑکی سے دیکھا تو وہ مولانا کریم بخش رحمۃ اللہ علیہ سطحِ زمین سے بلند جا رہے تھے اور ان پر بارش بھی نہیں پڑ رہی تھی (قارئین! یہ تو حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے غلاموں کا حال تھا، خود حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا کیا مقام ہوگا؟)

Jinnat Se Mulaqaat Talemat Akabir Ki Roshni Mein Qisat No 54

فیس بک پر پڑھیں

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026