آئیے! صحابہ ؓاور اکابرینؒ کی سچی زندگی کے سچے حوالے پڑھیں!
www.facebook.com/watch/?v=828359197820195
عبقری ہجویری محل کے کرشماتی ٹوپی/ ڈوپٹے پربعض لوگ کم علمی کی وجہ سے اعتراض کرتے ہیں کہ ٹوپی میں کوئی نقش وغیرہ لکھ کر پہننا شرک ‘ بدعت ہےاور کسی ولی اللہؒ یا صحابیؓ سے ایسا کرنا ثابت نہیں تو آئیےاپنے علم میں اضافہ کیجئے کہ ٹوپی میں نقش لکھنا عبقری کی نئی ایجاد نہیں بلکہ صحابہ ؓ اوراولیاء اللہؒ کا طرز عمل ہے۔
صحابہ کرامؓ کا ٹوپی میں تبرکات اورتعویذ کا استعمال:
آئیے!حضرت عمرؓ کی بارگاہ سے حقیقت جانئے!
قیصرِرُوم نے حضرتِ عمرفاروقِ اعظم ؓ کو خط لکھاکہ مجھے دائِمی دردِسرکی شکایت ہے ۔اگرآپ کے پاس اِس کی دواہوتوبھیج دیجئے !حضرت ِعمرفاروقِ اعظم ؓ نے اُس کوایک ٹوپی بھیج دی۔ قیصرِرُوم اُس ٹوپی کوپہنتاتو اسکا درد ِسر ختم ہوجاتااورجب سرسے اُتارتا تودردِ سرپھرلوٹ آتا ۔ اسے بڑا تعجُّب ہوا ۔ آخرکاراُس نے اس ٹوپی کو اُدھیڑا تو اس میں سے ایک کاغذ برآمدہوا جس پر بسم اللّٰه الرحمن الرحیمِ لکھاتھا ۔ ( تَفسیرِ کبِیر ، ج1،ص155،‘مصنف علامہ فخرالدین رازی ؒ)
سیف اللہ کا لقب پانےو الےحضرت خالد بن ولیدؓ کی طاقت کا راز!
جنگ یرموک کے موقع پر حضرت خالد بن ولیدؓکی ٹوپی وہاں گم ہو گئی،بہت تلاش کے بعد وہ مل گئی، جس سے آپ کو اطمینان اور سکون میسر آیا، آپ کے ساتھیوں نے اس کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: "رسول اللہ ﷺنے جب عمرہ کیا تو اپنے بال مبارک منڈوائے، اس وقت لوگوں نے آپ کے موئے مبارک لینے میں جلدی کی، میں نے آپ کی پیشانی کے بال حاصل کر لئے پھر میں نے ان موئے مبارک کو اس ٹوپی میں رکھ دیا۔ ہر میدان جنگ میں اس ٹوپی کو پہن لیتا ہوں، اللہ تعالیٰ ان کی برکت سے مجھے فتح و نصرت سے ہمکنار کرتا ہے۔ (مستدرک حاکم صفحہ:299 ‘جلد 3)(مسند ابو یعلی :7183) (البداية والنهاية:7/ 113)(مجمع الزوائد، ص:430،431، ج:9، حدیث: 1588)( الشفاء بتعريف حقوق المصطفيٰ، مصنف : علامہ قاضي عياض مالکیؒ، ج 2 :ص 619) ( عمدة القاري، جلد 3 :صفحہ 37،. مصنف: علامہ عينيؒ)
جو شخص اللہ الصمد کا نقش اپنے گھر میںرکھے یا اپنے پاس (ٹوپی ‘امامہ یا ڈوپٹہ )میں رکھے اس کو کچھ درد اور اذیت نہ پہنچے گی اور دشمن نقصان نہ پہنچا سکے گا۔
(بحوالہ کتاب: وظائف الصالحین اضافہ شدہ ایڈیشن،مکتبہ شہید السلام ،اسلام آباد پاکستان) (مئولف: مولانا اقبال قریشی)(پسند فرمودہ:مولانا ابو القاسم نعمانی مہتہم دارالعلوم انڈیا۔۔مولانا محمد سلمان الحسنی ناظم جامعہ مظاھرہ العلوم سہارنپور ،داماد شیخ الحدیث مولانا ذکریاؒ۔۔الشیخ عبد الرحمٰن الشیبی،مولانا محمد مکی حجازی شیخ حرم بیت اللہ)
اگر کسی کے آدھے سر میں سرد ہوتو اس کیلئے یا اللہ کا نقش باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے سر میںجس طرف درد ہے اسی طرف باندھ دے۔ انشاء اللہ درد سر سے نجات ہوگی۔
(بحوالہ:آسان عملیات و تعویذات صفحہ57،جلد دہم -کتب خانہ انور شاہ۔مرتب : عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی)
یہ دعا لکھ کر سر پر باندھے سے درد اور بیماری جاتی رہتی ہے۔
(شرجی،62)(بحوالہ کتاب:غذا ء ُ الارواح المعروف شرعی وظائف۔ مئولف جناب حافظ محمد دائود خان صاحب رحمانی مرحوم (مولوی فاضل)سابق شیخ الحدیث مدرسہ جامعہ اسلامیہ رائیدرگ)
جس کے سر میں درد ہو سورۂ الاحزاب کی آیت نمبر56 زعفران سے کپڑے پر لکھ کراس کے سر پر باندھنے سے انشاء اللہ درد جاتا رہےگا۔
(بحوالہ:آسان عملیات و تعویذات صفحہ315،جلد 13 -کتب خانہ انور شاہ۔مرتب : عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی)
کرشماتی ٹوپی ڈوپٹہ میں موجود روحانی نقش و طلسم کے حوالہ جات درج ذیل ہیں:
(1)ارشادالعاملین صفحہ 559 ‘ناشر:ادارہ قریش۔ (2)آسان عملیات وتعویذات جلد 9 ‘صفحہ 139 ‘ناشر:کتب خانہ انور شاہ کراچی۔(3)آئینہ عملیات صفحہ126‘ناشر:دارالاشاعت کراچی (4)عملیات اکابر صفحہ 14 ، حسب فرمائش:سید المشائخ والعلما حضرت سید انور حسین نفیس الحسینیؒ،ناشر:حاجی چوہدری منصور ۔
