گھر میں ننگے سر پھرنے پر جن مسلط ہو گیا

امام جلال الدین سیوط رحمت اللہی لکھتے ہیں کہ ایک شاعر کی بیوی کو جن کی مرگی ہوگئی تو اس نے وہی جھاڑ پھونک کیا جو عامل حضرات کرتے ہیں، پھر اس نے عورت کے اندر بولنے والے جن سے پوچھا: تیرا مذ ہب کیا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میں مسلمان ہوں۔ شاعر نے پوچھا: تو میری بیوی پر کیوں مسلط ہوا ہے حالانکہ ہم بھی تیری طرح کے مسلمان ہیں؟ جن نے جواب دیا: تیری طرح میں بھی اس عورت کو پسند کرتا ہوں، اور یہ گھر میں نگے سر پھر رہی تھی تو میں اس پر قابض ہو گیا۔

ماہنامہ عبقری میں شائع ہونے والا سلسلہ وار کالم ” جنات کا پیدائشی دوست پڑھ کر کچھ لوگ اپنی کم فہمی کی وجہ سے اعتراض کرتے ہیں کہ یہ ناممکن واقعات صرف من گھڑت کہانیاں ہیں، عبقری والے ایسے ہی جنات سے ڈراتے رہتے ہیں۔ محترم قارئین ! درج بالا واقعہ پڑھ کر غور کریں کہ کیا واقعی عبقری میں جنات سے ڈرایا جاتا ہے یا ان سے دفاع کا مکمل طریقہ بتایا جاتا ہے؟ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب دامت برکاتہم کو جو ہمیں جنات سے بچنے اور نسلوں کو بچانے کے ایسے نادر و نایاب گر سکھا رہے ہیں، جو صدیوں پرانی کتابوں میں دفن تھے اور اُن تک عام شخص کی رسائی ممکن نہیں تھی، نہ ہی موجودہ دور میں اس شعبے کا کوئی ایسا ماہر موجود ہے جو محض اللہ جل شانہ کی رضا کی خاطر مخلوق خدا کو نورانی سینے کے روحانی راز اتنی آسانی سے دے رہا ہو۔
فجزاهم الله عنا وعن جميع المومنين خير الجزاء

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025