شب برأت کے اس عمل سے پیسے نہیں ڈالر($) ملیں گے

(15 شعبان المعظم 1442ھ 29 مارچ)

ہر سال تسبیح خانہ لاہور میں شعبان المعظم کی رات یعنی شبِ برأت میں ہمارے اکابر کے مسنون اعمال کروائے جاتے ہیں۔ الحمد للہ! تسبیح خانہ کا ممبر مخلوقِ خدا میں اعمال اور اذکار کے پھول بکھیر رہا ہے نہ کہ شرک اور بدعت! آپ کی خدمت میں اکابرین سے منسوب عمل پیشِ خدمت ہے، جو صرف ایک دن کرنا ہے اور آپ مالدار ہو جائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ!

  • 14 شعبان المعظم ظہر کے بعد غسل کر کے صاف لباس پہن کے 21 بار سورۃ القدر، 101 بار واللہ یرزق من یشاء بغیر حساب، سات سو (700) بار یا واسع پورے عمل کے اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھ کر دعا کر لیں۔
  • اگلے روز سے دن میں کسی وقت (مسلسل روزانہ اگلے سال تک اضافہ برائے وضاحت از عبد الرحمن قاسم یکے از شاگردان حضرت رحمانی مدظلہ) سو (100) بار یا واسع اول و آخر گیارہ (11) بار درود شریف کے ساتھ پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ تعالیٰ مالی پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا اور رزق میں وسعت اور آسانیاں پیدا ہوں گی۔
  • اسی دن مغرب سے چند منٹ قبل باوضو چالیس (40) مرتبہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھنا روحانی ترقی اور رفعِ درجات کے لئے مفید ہے۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

بہت عرصہ قبل فقیر کو یہ عمل ایک اللہ والے سے حاصل ہوا تھا اور الحمد للہ فقیر کو بھی فائدہ ہوا اور میرے بتانے پر بہت سے دیگر ساتھیوں کو بھی ہوا۔ اس لئے فقیر کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر سال اپنے محبین اور متعلقین کو یاد دہانی کرا دے۔ ضروری وضاحت یاد رہے کہ یہ عمل خالص بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اس لئے جس کا من چاہے کرے اور جو مطمئن نہ ہو وہ ہرگز نہ کرے، نیز علماء کرام سے دست بستہ بصد احترام گزارش ہے کہ فقہی موشگافیوں سے گریز کریں بدعت اور من گھڑت فتوے لگا کر عوام کے دلوں میں شکوک وشبہات اور وساوس سے پرہیز کریں۔ اس عمل میں قرآن پاک کی سورت مبارکہ آیت کریمہ اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا اسم مبارک ہے۔۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں اللہ تعالیٰ سب بھائیوں کی ہر پریشانی دور فرمائے آمین!

خیر خواہ فقیر عزیز الرحمن رحمانی 15 شعبان المعظم 1442ھ 29 مارچ (یہ عمل ہمارے اکابر کا بتایا ہوا ہے۔)

یاد رکھیں! تسبیح خانہ اعمال بناتا نہیں بلکہ بتاتا ہے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026