سالہاسال سے تسبیح خانہ لاہور میں اصحابِ کہف کے ناموں کے اثرات اور برکات بیان کیے جارہے ہیں یہ تسبیح خانہ کے خود ساختہ نہیں بلکہ صدیوں سے اکابرین امت نے ان کے فوائد اور کمالات کو تسلیم کیا ہے ذیل میں چند حوالہ جات پیش کیے جاتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ تسبیح خانہ اعمال بناتا نہیں بلکہ اعمال بتاتا ہے:
بانجھ خواتین اولاد کی تیاری کریں
مرشد عالم پیر غلام حبیب صاحب رحمتہ اللہ کے خلیفہ خاص حضرت مولانا پیر احمد علی پنجگوری رحمتہ اللہ اپنے مرشد کا ایک خاص عمل حمل قائم کرنے کیلئے اصحابِ کہف کا دیا کرتے تھے جو کہ یہ ہے: چھوہارے کے 9 دانے لیکر ان میں سے تین عدد اپنے داہنے ہاتھ میں لے لیں اور اول و آخر پانچ مرتبہ درودِ ابراہیمی پڑھ کر پانچ مرتبہ اصحابِ کہف کے نام پڑھیں اور ان پر دم کریں اور تین راتیں یہ چھوہارے کھائیں اس طرح کے روزانہ آدھا آدھا میاں بیوی کھالیں اور حقوقِ زوجیت ادا کریں اور ایک مہینہ انتظار کے بعد اگر حمل قائم ہے تو باقی چھوہارے کھانے کی ضرورت نہیں اگر حمل نہ ٹھہرے تو دوسرے مہینہ میں ابتدائی تاریخ میں بھی اسی طرح چھوہارے کھائے جیسے پہلے کھائے تھے اگر دوسری مرتبہ بھی حمل نہ ٹھہرے تو یہ اصحابِ کہف کے ناموں کے دم شدہ چھوہارے تیسرے مہینے بھی کھالے ان شاء اللہ حمل ضرور ٹھہرے گا بس یہ 9 چھوہاروں کا کورس صرف تین ماہ میں ہی کرنا ہے۔
جنات سے چھٹکارے کیلئے
قطب عالم مولانا رشید احمد گنگوہی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ اصحابِ کہف کے ناموں کو کاغذ پر لکھ کر جس مکان میں مریض یا مریضہ ہو اسکی دیواروں پر جگہ جگہ چسپاں کر دیا جائے اس کی برکت سے آسیب سے نجات ملتی ہے ۔ (خزینۃ الاسرار ، صفحہ نمبر 239+ 56 مولانا محمد علی پنجگوریؒ ، ادارہ مجیدیہ کراچی۔ مجرباتِ اکابر، صفحہ نمبر 229، تاثرات حضرت مولانا محمد ازہر صاحب استاذ الحدیث جامعہ خیر المدارس ملتان، ترتیب: مولانا محمد اسحاق ملتانی، ناشر: ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان)
اصحابِ کہف کے 4 فائدے شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ سے ضرور لیں شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ بیٹا اصحابِ کہف کے نام امان دینے والے ہیں ڈوبنے سے جلنے سے ڈکیتی اور چوری سے۔ جنات سے چھٹکارے کے واسطے اصحابِ کہف کے نام گھر کی دیواروں پر لکھیں جنات سے نجات ملتی ہے۔ (کمالاتِ عزیزی، صفحہ نمبر 70، 135 شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ دارالاشاعت)
جنات آپ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے مولانا صوفی محمد عزیز الرحمن پانی پتی رحمتہ اللہ جو کہ عملیات میں بہت ماہر تھے اور مولانا اصغر حسین صاحبؒ حضرت مولانا حکیم الامت مولانا اشرف علی صاحب رحمتہ اللہ، شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمتہ اللہ اور دیگر بزرگوں کے صحبت یافتہ تھے وہ فرماتے ہیں:
(1) جس مکان میں جن وشیاطین و آسیب کا اثر ہو اس کو چاہیے کہ اصحابِ کہف کے نام لکھ کر مکان کی دیواروں اور دروازوں پر چسپاں کرے کم از کم تین چار کاغذوں پر لکھیں اور چار جگہ لکڑی کے پٹھوں پر چپکا دے یا لٹکا دے انشاء اللہ کسی قسم کا اثر اس مکان میں نہیں رہے گا اور اگر رہے گا تو پریشان نہ کرے گا۔
(2) جس مقام پر آگ لگی ہو ان اصحابِ کہف کے ناموں کو کاغذ پر لکھ کر آگ میں ڈال دے انشاء اللہ آگ ٹھنڈی ہو جائے گی۔
(آئینہ عملیات/خزینہ عملیات صفحہ نمبر 180، مولانا صوفی محمد عزیز الرحمن پانی پتیؒ ، دارالاشاعت کراچی) (اصحابِ کہف کا مستند حوالہ نمبر 4)
تسبیح خانہ کا ایک ایک وظیفہ اور عمل با حوالہ اور مستند ہے۔
