حضرت امیرِ شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے فرزندِ گرامی مولانا سید عطاء الحسن بخاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
"نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم، جگر گوشہ، بتولِ رضى الله عنہا، اور نظر علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ لولوئے لالہ ہیں۔ آپ رضى الله عنہ نہایت صالح، عابد، باکمال، منکسر المزاج، متواضع، شب زندہ دار، تہجد میں اللہ تعالیٰ سے گفتگو کرنے والے، عاجزی کے طویل سجدے کرنے والے، اور قیام میں ایک یا دو پارے نہیں، بلکہ پوری سورۃ البقرہ پڑھنے والے تھے۔ انہوں نے بچپن میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کی بہاریں پائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں کھیلے، اور آپ ہی ریحانۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔”
بحوالہ: ماہنامہ نقیب ختم نبوت، ملتان صفحہ: 20 زیر نگرانی: مولانا سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
بفیضانِ نظر: حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمۃ اللہ علیہ شعبہ تبلیغ تحفظ ختمِ نبوت، مجلس احرارِ اسلام پاکستان

