حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی جنات سے ملاقات

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی کسی جن کے ساتھ ملاقات ہوئی تو اس نے کہا:
"آپ مجھ سے کشتی لڑیں گے؟”
چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اسے کشتی میں پچھاڑ دیا اور فرمایا:
"کیا بات ہے کہ میں تمہیں بہت کمزور دیکھتا ہوں اور تمہارے ہاتھ کتے جیسے ہیں۔ کیا تم جنات میں سے ہو؟”
جن بولا: "ہاں… لیکن کیا آپ رضی اللہ عنہ آیت الکرسی پڑھتے ہیں؟ جو شخص بھی گھر میں داخل ہوتے وقت آیت الکرسی پڑھ لے، تو شیطان وہاں سے گدھے کی طرح گوز مارتا ہوا بھاگ جاتا ہے۔”

محترم قارئین! عبقری میں حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی جنات سے ملاقات والے واقعات پڑھ کر جو لوگ شک و شبہ میں پڑ جاتے ہیں، وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق کیا کہیں گے؟

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025