( 15 شعبان المعظم 1442ھ29 مارچ)
ہر سال تسبیح خانہ لاہور میں شعبان المعظم کی رات یعنی شب برأت میں ہمارے اکابرؒ کے مسنون اعمال کروائے جاتے ہیں۔الحمداللہ ! تسبیح خانہ کا ممبر مخلوق خدامیں اعمال اور اذکار کے پھول بکھیر رہا ہےنہ کہ شرک اور بدعت! آپ کی خدمت میں اکابرینؒ سے منسوب عمل پیش خدمت ہے ،جو صرف ایک دن کر نا ہے اور آپ مالدار ہوجائیں ۔انشاء اللہ تعالیٰ!
14 شعبان المعظم ظہر کے بعد غسل کرکے صاف لباس پہن کے 21 بار سورۃ القدر، 101 بارواللہ یرزق من یشاءبغیرحساب ،سات سو(700 )بار، یاواسع پورےعمل کے اول و آخر 11بار درودشریف پڑھ کر دعا کرلیں۔
اگلے روز سے دن میں کسی وقت (مسلسل روزانہ اگلے سال تک ‘اضافہ برائے وضاحت از عبد الرحمن قاسم یکے از شاگردان حضرت رحمانی مدظلہ ) سو(100) بار یاواسع اول و آخر گیارہ(11) بار درودشریف کےساتھ پڑھ لیا کریں ان شاءاللہ تعالیٰ مالی پریشانیوں کا خاتمہ ہوگااورر زق میں وسعت اورآسانیاں پیدا ہوں گی۔
اسی دن مغرب سے چند منٹ قبل باوضو چالیس (40) مرتبہ لاحول و لاقوۃ الا باللہ العلی العظیم پڑھنا روحانی ترقی اور رفعِ درجات کے لئے مفید ہے۔اللہ تعالی عمل کی توفیق عطافرمائے ۔آمین !
بہت عرصہ قبل فقیر کو یہ عمل ایک اللہ والے سےحاصل ہوا تھا اور الحمدللہ فقیر کو بھی فائدہ ہوا اور میرے بتانے پر بہت سےدیگر ساتھیوں کو بھی ہوا۔ اس لئے فقیر کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر سال اپنے محبین اور متعلقین کو یاد دہانی کرادے۔ ضروری وضاحت یادرہےکہ یہ عمل خالص بزرگوں کے مجربات میں سے ہے، اس لئے جس کا مَن چاہے کرے اور جو مطمئن نہ ہو وہ ہرگز نہ کرے، نیز علماءکرام سےدست بستہ بصداحترام گزارش ہےکہ فقہی موشگافیوں سے گریز کریں‘ بدعت اور من گھڑت فتوے لگا کر عوام کےدلوں میں شکوک و شبہات اور وساوس سےپرہیزکریں۔ اس عمل میں قران پاک کی سورتِ مبارکہ آیتِ کریمہ اور، اللہ تبارک وتعالی کا اسمِ مبارک ہے ۔۔ اسکےعلاوہ کچھ نہیں اللہ تعالی سب بھائیوں کی ہر پریشانی دور فرمائے آمین!
سب بھائیوں کا خیرخواہ فقیرعزیزالرحمن رحمانی 15 شعبان المعظم 1442ھ29 مارچ
(یہ عمل ہمارے اکابرؒ کا بتایا ہوا ہے۔)
یاد رکھیں !تسبیح خانہ اعمال بناتا نہیں بلکہ بتاتاہے۔
