عبقری کے مستند وظائف نے ظلم سے نجات دلائی

عبقری پر اعتراض کرنے والوں کی طرف سے بار بار یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ اس کے وظائف بالکل غیر مستند اور خود ساختہ ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ اس غلط اعتراض میں کتنے فیصد سچ ہے۔ چند سال پہلے عبقری میں ”یاقہّارُ“ پڑھنے کا ایک عمل شائع ہوا تھا، جس سے لاتعداد لوگوں کو جادو کے وار اور جنات کے ظلم سے نجات مل رہی ہے۔

مولانا اعجاز احمد خان سنگھانوی نے اس عمل کے متعلق لکھا ہے کہ اس اسمِ پاک کو 306 بار پڑھنے سے تین ہفتے کے اندر اندر ظالم کے ظلم سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے۔ حتیٰ کہ یہ اسم پڑھنے سے ظالم خود آکر معافی مانگتا ہے۔

جامعہ اسلامیہ رائڈرگ کے سابق شیخ الحدیث مولانا محمد داؤد خان راز رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یاقہّارُ پڑھنے سے خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ ہر مشکل کام کے وقت صرف سو مرتبہ یاقہّارُ پڑھنے سے کام آسان ہو جائے گا۔ دشمن کے شر سے بچنے کیلئے نماز کی سنت اور فرض کے درمیانی وقفے میں پڑھنے سے عجیب تاثیر ملتی ہے۔

قاری محمد قاسم صندلی قادری لکھتے ہیں: جس شخص کو دشمن سے خطرہ ہو وہ رات کے آخری پہر میں اور سورج نکلتے وقت سو مرتبہ یاقہّارُ پڑھے اسے دشمن پر غلبہ حاصل ہو گا، اسی طرح ہر فرض نماز کے بعد 306 مرتبہ یہ اسم پڑھنے سے اللہ تعالیٰ حفظ و امان میں رکھے گا۔

قارئین! غور فرمائیں کہ درج بالا تینوں کتابوں میں مقررہ تعداد اور مقررہ وقت کی پابندی کے ساتھ وظیفہ پڑھنا بتلایا گیا ہے۔ اگر یہ وظیفہ عبقری کا خود ساختہ تھا تو عبقری سے کئی سال پہلے لکھی جانے والی ان کتب کے مصنفین نے اسی وظیفے کی خاص تعداد اور خاص وقت کیسے مقرر کر لیے تھے؟

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026