میاں بیوی کیلئے اہم پیغام۔۔۔! جنات سے بچ جائیں۔۔۔!

عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی نویں دلیل

جنات کی کارستانیوں کے مستند واقعات کے سلسلہ کی آٹھویں دلیل میں آپ نے پڑھا کہ جنات نوزائیدہ بچوں کو بھی نہیں چھوڑتے اسی وجہ سے پیدا ہونے والے بچوں کے کانوں میں اذان دی جاتی ہے۔ آج نویں دلیل میں آپ پڑھیں گے کہ میاں بیوی کے تخلیہ کے وقت بھی جنات حملہ آور ہوتے ہیں۔۔۔!

’’ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی صاحب کے ذکر کردہ اس جناتی حملے کی دلیل صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی وہ دلیل ہے جو کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "اگر تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے جماع کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے تو ان کے یہاں جو بچہ پیدا ہوگا شیطان (جنات) اسے کبھی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔”

اے اللہ! تو ہمیں شیطان (جنات) سے محفوظ رکھ اور تو ہمیں جو اولاد عطا کرے اسے بھی شیطان سے بچانا۔” (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

عبقری کا مشن ہی یہ ہے کہ انسانیت کے دکھوں کا بانٹا جائے اور زیادہ سے زیادہ جنات کے حملوں سے بچایا جائے۔ عبقری میں ذکر کردہ جناتوں کے انسانوں پر حملوں کے مستند حوالہ جات ’’اکابر پر اعتماد‘‘ کے دوست اگلی قسط میں ملاحظہ فرمائیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026