جنات کی کارستانیوں کے مستند واقعات کے سلسلہ کی دسویں دلیل میں آپ نے پڑھا کہ گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام نہ لیا جائے تو ’’جنات‘‘ گھر میں داخل ہو جاتے ہیں۔۔۔!
آج گیارہویں دلیل میں آپ پڑھیں گے کہ ہمارے بیت الخلاء بھی جنات کے مورچے ہیں اور وہاں بیٹھے جنات ہر وقت ہماری گھات میں رہتے ہیں ’’ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی صاحب کے ذکر کردہ اس جناتی حملے کی دلیل سنن ابو داؤد، اور مسند امام احمد کی وہ روایت ہے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ بیت الخلاء میں داخل ہونے سے قبل دعا پڑھنے سے جنات سے حفاظت ہوتی ہے:
حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ قضائے حاجت کی جگہیں (بیت الخلاء) ایسی ہیں جن میں شیاطین حاضر ہوتے ہیں۔ پس تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کی جگہ (بیت الخلاء) داخل ہونے لگے تو یہ پڑھ لے:
بِسْمِ اللہِ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔
تسبیح خانہ کا پیغام اعمال سے پلنے، بننے اور بچنے کا یقین اسلامی تعلیمات کے سو فیصد موافق ہے۔۔۔!
