عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی چودہویں دلیل
جنات کی کارستانیوں کے مستند واقعات کے سلسلہ کی تیرہویں دلیل میں آپ نے پڑھا کہ جس وقت بھی آپ جمائی لیتے ہیں اس وقت بھی جنات آپ پر حملہ کر دیتے ہیں۔ آج چودہویں دلیل میں آپ پڑھیں گے کہ صرف چند سیکنڈ کے عمل سے آپ ان سرکش جنات کے حملوں سے بچ سکتے ہیں۔ ’’ماہنامہ عبقری‘‘ میں علامہ لاہوتی صاحب کے ذکر کردہ اس جناتی حملے کی دلیل مجمع الزوائد ومنبع الفوائد کی وہ روایت ہے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ تعوذ پڑھنے سے جنات سے حفاظت ہوتی ہے:
حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص روزانہ دس مرتبہ ’’اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ‘‘ پڑھ لیا کرے، اللہ تعالیٰ اس پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے، جو شیطان سے اس کی حفاظت کرتا ہے۔
عبقری کا مشن ہی یہ ہے کہ انسانیت کے دکھوں کو بانٹا جائے اور بے لوث ہو کر زیادہ سے زیادہ جنات کے حملوں سے بچایا جائے۔
عبقری میں ذکر کردہ جناتوں کے انسانوں پر حملوں کے مستند حوالہ جات ’’اکابر پر اعتماد‘‘ کے دوست اگلی قسط میں ملاحظہ فرمائیں۔
