جہاز کی حفاظت کا وظیفہ

شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ گزشتہ دنوں سفر کے ارادہ سے ائیر پورٹ تشریف لے گئے۔ جہاں مقامی ائیر لائن کے جہاز پر واضح الفاظ میں ’یَارَقِیْبُ یَاحَفِیْظُ‘ لکھا ہوا دیکھا، معلومات لینے پر معلوم ہوا کہ یہ الفاظ جہاز کی حفاظت کیلئے لکھے گئے ہیں۔ محترم قارئین! ساری سائنسی ٹیکنالوجی کے باوجود آخر یہ اسم الٰہی جہاز پہ کیوں لکھے گئے؟ اس کا مطلب ہے کہ حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ لوگوں کو غلط راہوں پر نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی سچی راہوں پر چلا رہے ہیں۔

یاد رہے! حفاظت کا یہ وظیفہ پچھلے کئی برس سے حضرت شیخ الوظائف دامت برکاتہم العالیہ لوگوں کو عنایت فرما رہے ہیں؛

  • بحوالہ کتاب: گنجینہ اسرار ص 27، 59 ناشر: بیت الحکمت ضلع سہارنپور یو پی
  • بحوالہ کتاب: اشرف العمليات : ص 430، ناشر : عمران بک ڈپو چہلمانی پکسنٹن دہلی
  • بحوالہ کتاب: عملیات اکابر ص 75، 76 ناشر : اقراء قرآن کمپنی ، غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور
  • بحوالہ کتاب: جامع الوظائف ، ص 103 ، ناشر : اقراء قرآن کمپنی ، غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور
  • بحوالہ کتاب: خزینہ الاسرار ، ص 979 ، ناشر : المكتبة الحبيب ، نيو سلطان آباد منگھو پیر کراچی

حلال حرام، جائز ناجائز اور شریعت ہم سے زیادہ ہمارے بڑے جانتے تھے!

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026