صحابہؓ و تابعینؒ کی جنات سے کشتی

مولانا صاحب! جنات کے پیدائشی دوست علامہ لاہوتی پراسرار صاحب کی جنات سے ملاقاتوں کے اتنے واقعات شائع ہوتے ہیں کہ شمار سے باہر ہیں۔ کیا وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی بڑھ گئے ہیں؟ صحابہ کرامؓ نے تو آج تک کسی جن سے ملاقات نہیں کی (سائل: زبیر اعوان، پنڈی بھٹیاں)

جواب: میرے بھائی! آپ کو کس نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کسی جن سے ملاقات نہیں کی۔ حضرت مجاہد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں جب بھی نماز کیلئے کھڑا ہوتا تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی صورت میں ایک جن میرے سامنے آ کر کھڑا ہو جاتا تھا۔ ایک دن میں نے اپنے پاس چھڑی رکھ لی۔ جب وہ میرے سامنے آیا تو میں نے اس پر حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے وہ نیچے گر پڑا۔ میں نے اس کے گرنے کی آواز بھی سنی۔ لہٰذا اس دن کے بعد میں نے اسے پھر کبھی نہیں دیکھا۔ اسی طرح حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا جو اُن کی اونٹنی کے کجاوے پر بیٹھا ہوا تھا۔ اس کا قد دو بالشت کے برابر تھا۔ فرمایا تو کون ہے؟ کہنے لگا کہ میں ازب ہوں۔ فرمایا: ازب کیا ہوتا ہے؟ کہنے لگا : جنات میں سے ایک شخص ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ سنتے ہی اس کے سر پر ایک لکڑی مار دی جس کی وجہ سے وہ بھاگ گیا۔

یہ تو صرف دو واقعات ہیں۔ ان جیسے درجنوں واقعات ہمیں صحابہ و تابعین اجمعین کی سوانح حیات میں ملتے ہیں۔ اگر فرصت میسر ہو تو درج بالا کتاب آپ خود منگوا کر پڑھیں، تاکہ علامہ لاہوتی صاحب دامت برکاتہم کو سمجھنا آپ کیلئے آسان ہو سکے۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026