علامہ سید صدیق حسن خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے گھر کے دروازے پر یہ آیت لکھوائی ہوئی تھی ”مَاشَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ“، کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا: سورۃ الکہف میں ارشاد ہے کہ آدمی کو اپنے باغ میں داخل ہوتے وقت یہ آیت پڑھ لینی چاہئے۔ پس میرا گھر میرا باغ ہے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنے اہل و عیال (بیوی، بچوں میں) اور مال (کاروبار، زمینداری، تجارت) میں ہمیشہ خوشی دیکھے، تو اسے چاہئے کہ انہیں دیکھتے ہوئے یہ آیت ”مَاشَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ“ پڑھ لیا کرے۔ کیونکہ اس کی برکت سے ان پر موت کے سوا کوئی آفت نہیں آئے گی۔ (ذکرہ الشرعی بلا تخریج)
سید صاحب رحمۃ اللہ علیہ مزید فرماتے ہیں کہ میں نے اس عمل کا تجربہ کیا تو اسے صحیح پایا۔
(بحوالہ کتاب: الداء والدواء صفحہ 54 ناشر: اسلامی کتب خانہ فضل مارکیٹ، اردو بازار، لاہور)
(تصویر میں گھر کے دروازے کے اوپر محراب پر مَاشَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ لکھا ہوا ہے)
جائز ناجائز، حلال حرام اور شریعت ہم سے زیادہ ہمارے بڑے جانتے تھے
