Hazrat Khizar Se Mulaqat Ka Guarante Shuda Amal Qisat 605

حضرت خضرؑ سے ملاقات گارنٹی شدہ عمل ‘اس عمل کی حقیقت جانئیے!

تسبیح خانہ کے منبر سے شیخ الوظائف دامت برکاتہم نے حضرت خضرؑ سے ملاقات کے لئے ظہر کی نماز کے بعد نفل نماز میں آخری دس سورتیں پڑھنے کا عمل بتایا ۔آپ دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ عمل کرے گا اور اس کا ثواب حضرت خضر ؑ کو کردے تو اس کی ان شاءاللہ جلد یا بدیر حضرت خضر ؑ سے ضرور ملاقات ہو جائے گی ۔یہ عمل بھی باقی اعمال کی طرح تسبیح خانہ کا اپنا نہیں بلکہ بزرگوں اور اکابرین کی ترتیب کے عین مطابق ہے۔

اس عمل کا حوالہ’’ حضرت شیخ نظام الدین اولیاءؒ ‘‘ کی کتاب میں موجود ہے‘ جس میں شیخ نظام الدین اولیاءؒ کے ملفوظات کو جمع کیا گیا ہے۔اس کتاب میں آپ ؒفرماتے ہیں کہ ظہر کی نماز کے بعد دس رکعت نماز پانچ سلاموں سے پڑھو اور ان دس رکعتوں میں قرآن پاک کی آخری دس سورتیں پڑھو۔اس کے بعد فرمایا کہ اس نماز کو نماز خضر کہتے ہیں(یعنی ان نوافل کا ہدیہ حضرت خضر ؑ کو کردیں)۔تحقیق یہ ہے کہ جو کوئی یہ نماز(نوافل )پڑھتا ہے تو اس کی حضرت خضر ؑ سے ملاقات ہوتی ہے۔‘‘۔

Hazrat Khizar Se Mulaqat Ka Guarante Shuda Amal Qisat 605

فیس بک پر پڑھیں

اکابر پر اعتماد ہی سے سلامتی ملے گی

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025