حضرت مولانا محمد صاحب لکھتے ہیں کہ: جناب محمد خان نے حضرت خواجہ خان محمد رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں اپنی والدہ کی آنکھوں میں تکلیف کی شکایت کی تو آپؒ نے فرمایا:
”میرے والد حضرت خواجہ محمد عمر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو ایک عرصے تک آنکھوں میں تکلیف رہی، جس کا ذکر انہوں نے اپنے شیخ خواجہ محمد سراج الدین رحمۃ اللہ علیہ سے کیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا: یہ مسنون دُعا 7 مرتبہ مع اول آخر درود شریف 3 مرتبہ پڑھ کر انگلیوں کے پوروں پر دم کر کے آنکھوں پر پھیر لیا کرو۔
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَهُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
خان جی! تم بھی یہی وظیفہ پڑھ کر اپنی والدہ صاحبہ کی آنکھوں پر پھیر لیا کرو، اللہ تعالیٰ صحت و سلامتی عطا فرمائیں گے۔ لہٰذا خان صاحب کا کہنا ہے کہ چند دن یہ عمل کرنے سے میری والدہ کی تکلیف ٹھیک ہو گئی۔“
(بحوالہ کتاب: تحفہ نقشبندیہ صفحہ 331 ، ناشر: خانقاہ سعدیہ نقشبندیہ)
جائز ناجائز، حلال حرام اور شریعت ہم سے زیادہ ہمارے بڑے جانتے تھے
