تسبیح خانہ کا پیغام اعمال سے بچنے کا یقین، اللہ معاف کرے کوئی قصے کہانیاں نہیں بلکہ ایک سچی حقیقت ہے جو قرآن و حدیث کے ہزاروں دلائل سے مزین ہے، اللہ ہم سب کو عقلِ سلیم عطا فرمائے۔ اگر آپ ”اکابر پر اعتماد“ کی قسط نمبر 418 میں ذکر کردہ یہ دو مسنون دعائیں پڑھنے کی عادت ڈال لیں تو اڑیل قسم کے جنات بھی ان کی وجہ سے منہ کے بل زمین پر گر پڑیں اور آپ سے مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔۔۔!
اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْءٌ اَعْظَمَ مِنْہُ، وَبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ، وَبِاَسْمَآءِ اللہِ الْحُسْنٰی کُلِّھَا، مَا عَلِمْتُ مِنْھَا وَمَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَاَ وَذَرَاَ فائدہ: حضرت کعب بن احبارؓ فرماتے ہیں کہ اگر میں یہ دعا نہ پڑھتا تو یہودی مجھے (جادو کے زور سے) گدھا بنا دیتے (موطا امام مالک)۔
اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللہِ الْکَرِیْمِ وَبِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَشَرِّ مَا ذَرَاَ فِی الْاَرْضِ وَشَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمِنْ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ، اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمٰنُ (صبح وشام 1 مرتبہ) فائدہ: اس دعا کی برکت سے حضور پاک ﷺ کو تکلیف پہنچانے کی نیت سے آنے والا جن منہ کے بل گر پڑا (موطا امام مالک)۔
آپ کے آگے پھیلانے کی وجہ سے ایک شخص کے بھی دکھ درد دور ہو گئے تو آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔۔۔!
