روزانہ 70 حاجتیں پوری اور ہر مصیبت سے حفاظت

شیخ الوظائف نے جو وظائف سب سے پہلے لوگوں کو دینا شروع کیے ان میں سے ایک وظیفہ انمول خزانہ کے نام سے بھی ہے جو کہ پوری دنیا میں مشہور ہے، لاکھوں لوگ اس وظیفے سے فیضیاب ہوئے، ان کی مشکلات پریشانیاں اور جادو جنات دور ہوئے ”اکابر پر اعتماد“ کے دوستوں کی خدمت میں اس وظیفے کی عملی سند پیش خدمت ہے۔ اس کو ہر نماز کے بعد پڑھنے والا رحمتوں میں گھر جاتا ہے یقین والا پاتا ہے اور بے یقین سوچتا رہ جاتا ہے۔۔۔!

ایک مرتبہ سورہ فاتحہ، ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ یہ آیتیں اور دعا ہر نماز کے بعد پڑھیں:

شَہِدَ اللہُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًۢا بِالْقِسْطِؕ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ہ اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللہِ الْاِسْلَامُ قف وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآئَہُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَہُمْؕ وَمَنْ یَّکْفُرْ بِاٰیٰتِ اللہِ فَاِنَّ اللہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ ہ قُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ بِیَدِکَ الْخَیْرُؕ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ہ تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَتُوْلِجُ النَّھَارَ فِی الَّیْلِ وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ ہ۔ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔ مَا شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَاْ لَمْ یَکُنْ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ وَاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دَآبَّۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِھَا اِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ

پڑھیں (ہر نماز کے بعد 1 مرتبہ) فائدہ:

(1) جنت اس کا ٹھکانہ ہو، حظیرۃ القدس میں رہے، اللہ تعالیٰ روزانہ ستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھیں، ستر حاجتیں پوری کریں اور اس کی مغفرت فرمادیں (ابن السنی)۔

(2) فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لینے والے شخص کو جنت میں داخل سے صرف موت ہی روکے ہوئے ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان)۔ آیت الکرسی پڑھنے کا درجہ اس کے برابر ہے جو انبیاء علیہم السلام کے دفاع میں جہاد کرتے شہید ہو جائے (ابن السنی)۔ اس کا پڑھنے والا اگلی نماز تک اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے (طبرانی) فائدہ: جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھ لے، شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی۔ اس دعا کی برکت سے حضرت ابودرداءؓ کا مکان جلنے سے بچ گیا تھا جبکہ آس پاس کے تمام مکانات جل چکے تھے (عمل الیوم واللیلۃ)۔

”ہے ناں اکابر پر اعتماد کا کمال۔۔۔ جس سے آپ دین و دنیا اور آخرت میں ہو جائیں گے مالا مال“

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026