فرشتوں میں ہل چل مچا دینے والی دعا (شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی کڑہن)
شیخ الوظائف دامت برکاتہم کی بھرپور کوشش و کڑہن یہی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ قرآن و سنت کے اعمال سے جڑ جائیں۔ اسی لیے آپ اپنے اکثر دروس میں قرآن و سنت کی دعاؤں کی اہمیت اور افادیت پر بیان فرماتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل آپ نے دو دعاؤں کی اہمیت پر بیان کیا، آئیے دیکھتے ہیں کہ احادیث مبارکہ میں ان دعاؤں کے پڑھنے پر ہمیں کیا ملنے والا ہے۔۔۔!
(1) دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھیں: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاہْدِنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ فائدہ: یہ کلمات دنیا اور آخرت کی بھلائی کو جمع کر دیں گے۔
(2) رکوع سے اٹھنے کی تسبیح پڑھنے کے بعد کہیں: حَمْداً کَثِیْراً طَیِّباً مُّبَارَکاً فِیْہِ فائدہ: (1) آپ ﷺ نے قسم کھا کر فرمایا جو شخص ان کلمات کو رکوع سے اٹھنے کے بعد کہے تو تیرہ فرشتے اللہ کے دربار میں اس کا ثواب پیش کرنے کیلئے جھپٹ پڑتے ہیں (حیاۃ الصحابہ)۔ (2) آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور عرش تک پہنچنے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی (ابنِ ماجہ)۔ (3) جس کی قومہ کی تسبیح فرشتے کے ساتھ مل جاتی ہے تو اس کے پچھلے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
”اکابر پر اعتماد“ کے دوستو! آئیے دیر کیسی سنتوں کے اس پیغام کو ساتھ ساتھ سارے عالم میں پھیلانے کی نیت کیجئے اور صدقہ جاریہ کی نیت سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شیئر کریں۔۔۔!
