دورانِ عمل تالی بجانا اور اکابرؒ کی سند

قارئینِ کرام! دسمبر 2023ء میں مصر کے روحانی سفر کے بعد شیخ الوظائف نے تسبیح خانہ لاہور میں ایک روحانی عمل کروایا جس میں روحانی کلمات کے ساتھ تالی بجائی۔ ہر عمل کی طرح یہ عمل بھی شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ کا اپنا نہیں بلکہ اکابر سے باقاعدہ ثابت ہے۔ آئیے اکابرین کی کتابوں سے اس عمل کے چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں۔

”بعد نمازِ عشاء اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ قرآن پاک کی یہ آیات قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَؕ-اَیَّامَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىۚ-وَ لَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَ لَا تُخَافِتْ بِهَا وَ ابْتَغِ بَیْنِ ذٰلِكَ سَبِیْلًا(110) وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِیْرًا(111) (بنی اسرائیل: 111) پڑھیں اس کے بعد تین مرتبہ اللہ اکبر پڑھ کر مشرق و مغرب، شمال و جنوب ہر چار جانب تالیاں بجائیں اور اگر ان آیات کو تعویذ بنا کر اپنے سامان یا دکان و مکان وغیرہ میں رکھ دیں تو نہ چور آئیں گے نہ چوری ہو گی ان شاء اللہ دوامی طور پر آزمودہ ہے۔“ (حوالہ: کتاب گنجینہ اسرار ص 27 پبلشر بیت الحکمت سہارنپور انڈیا)

اس کے علاوہ اکابرین کی بہت سی کتب میں بے شمار وظائف ہیں جن میں دورانِ عمل ہاتھوں سے مخصوص قسم کے اشارے کرنا ثابت ہے۔

ان حوالہ جات کی روشنی میں تسبیح خانہ کے منبر سے بتائے ہوئے ہر عمل کی طرح اس عمل پر بھی یہ بات صادق آتی ہے کہ شیخ الوظائف وظائف بناتے نہیں بلکہ بتاتے ہیں۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026