سورہ اخلاص کے نور نے ساری دنیا کو چمکا دیا

تسبیح خانہ لاہور میں لاکھوں مرتبہ یہ سورت پڑھی جارہی ہے یہاں کے نور کا عالم کیا ہوگا۔۔

تسبیح خانہ کی تعلیم یہی ہے کہ بندہ ہر حالت میں اللہ کا ذکر کرتا رہے اور یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طرزِ عمل درج ذیل واقعہ سے آپ کو تسبیح خانہ کا یہ پیغام واضح سمجھ میں آجائے گا۔

ایک روایت میں حضرت انسؓ سے منقول ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کے ہمراہ تھے کہ اچانک حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے ان سے پوچھا کہ سورج کے لیے ایسا کیا سبب پیش آیا کہ میں اس کو ایسی روشنی و نور کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کہ پہلے کبھی اس طرح طلوع ہوتے نہیں دیکھا؟ انہوں نے کہا اس کا سبب یہ ہے کہ

آج مدینہ میں معاویہ بن معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ستر ہزار فرشتے بھیجے تاکہ وہ ان کی نمازِ جنازہ پڑھیں۔ آپ ﷺ نے پوچھا کہ اے جبرائیل! اس فضیلت وکرامت کا سبب کیا ہے؟ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ’’قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‘‘ بہت زیادہ پڑھتے تھے کھڑے بیٹھے، چلتے پھرتے اور دن و رات کے دوسرے اوقات میں،

پھر جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی کیا کہ میں آپ ﷺ کے لیے زمین سمیٹ لوں تاکہ آپ ﷺ ان کی نمازِ جنازہ پڑھا سکیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا جی ہاں۔ چنانچہ آپ ﷺ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی.

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026