تسبیح خانہ لاہور میں ہر ہفتہ لاکھوں کی تعداد میں سورہ اخلاص پڑھوائی جا رہی ہے اور اس کی برکت سے لوگوں کی پریشانیاں، دکھ درد اور مصیبت دور ہوتی ہیں آج ’’اکابر پر اعتماد‘‘ کیلئے اس سورت مبارکہ کا شانِ نزول عرض کرتے ہیں۔۔۔
سورہ اخلاص کے شانِ نزول کے بارے حضرت عکرمہؒ سے روایت ہے کہ ’’یہود کہتے تھے ہم حضرت عزیر علیہ السلام کو اس لئے پوجتے ہیں کہ وہ اللہ کے بیٹے ہیں۔ نصرانی کہتے تھے ہم حضرت مسیح علیہ السلام کو اس لئے پوجتے ہیں کہ وہ اللہ کے بیٹے ہیں۔ مجوسی کہتے تھے ہم سورج چاند کی پرستش کرتے ہیں اور مشرکوں کا کہنا تھا کہ ہم بت پرست اس لئے ہیں کیونکہ یہ بت ہماری حاجتیں پوری کرتے ہیں۔ ان سب کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ سورۃ اتاری۔ اللہ تعالیٰ احد ہے اس جیسا کوئی نہیں، اس کا کوئی وزیر نہیں، اس کا کوئی ہمسر نہیں، اس کے برابر اور کوئی نہیں، اس کے سوا کسی میں الوہیت نہیں۔ اللہ اپنی ذات و صفات اور اپنے حکمت بھرے کاموں میں یکتا و بے نظیر ہے۔ وہ صمد ہے یعنی ساری مخلوق اس کی محتاج ہے اور وہ کسی کا محتاج نہیں.
(تفسیر ابن کثیر)
جی ہاں یہی وجہ ہے توحید اللہ کو پسند ہے اور تسبیح خانہ مخلوق کو خالق سے ملانے کا ذریعہ بن رہا ہے
