آپ بھی جنت کے محل چاہتے ہیں تو تسبیح خانہ لاہور میں ہر ہفتہ ہونے والے اس عمل میں ضرور شریک ہوں۔
مسند احمد میں ہے رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں جو شخص اس پوری سورہ (سورہ اخلاص) کو دس مرتبہ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کرے گا۔ حضرت عمرؓ نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ اور اس سے بھی اچھا دینے والا ہے‘‘۔ حدیث میں ہے جو شخص سونے کے لیے اپنے بستر پر جائے پھر داہنی کروٹ لیٹ کر 100 مرتبہ اس سورہ کو پڑھ لے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا ’’اے میرے بندے اپنی داہنی طرف سے جنت میں چلا جا‘‘۔ (مسند احمد، ترمذی شریف)
چند منٹ میں لاکھوں مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی یہ فضیلت ہمیں انفرادی پڑھنے پر حاصل نہیں ہوسکتی اللہ کریم ہمیں ان اعمال پر یقین عطا فرمائے زیادہ سے زیادہ اس پیغام کو لوگوں میں شیئر کریں کسی ایک کا عمل بھی قبول ہوگیا تو ہمارے کام بن جائیں گے۔
