شیخ الوظائف دامت برکاتہم کا فرمان مجذوب پر اعتراض نہ کریں یہ اولیائے کرامؒ کی رہنمائی کا ذریعہ ہے

تسبیح خانہ ہر فرد کا احترام سکھاتا ہے کیونکہ عام طور پر مجاذیب کو ادب کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا اسی وجہ سے شیخ الوظائف اپنے بہت سے دروس میں ان مجاذیب کا تذکرہ فرماتے ہیں کہ یہ خود بھی بڑے اولیائے کرامؒ ہوتے ہیں اور بہت سے اولیاء اللہ کیلئے رہنمائی کا بھی ذریعہ بن جاتے ہیں شیخ الوظائف کے اس فرمان کو ’’اکابر پر اعتماد‘‘ پیج کے ذریعے ’’اکابرین‘‘ کی کتابوں سے پیش کرتے ہیں۔

حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ نے فرمایا کہ ہمارے مرشد سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی صاحبؒ آغازِ شباب میں ایک مرتبہ جنگل تشریف لے گئے تو دیکھا کہ حافظ غلام مرتضیٰ صاحب مجذوب بیٹھے ہوئے ہیں اور چاروں طرف سے لوگ ان کو گھیرے کھڑے ہیں۔ حضرت حاجی صاحبؒ نے مجمع میں سے جھانکا حافظ صاحبؒ نے دیکھ لیا۔ اشارے سے بلایا اور پاس بٹھا لیا لوگوں کو تعجب ہوا کہ یہ تو کسی کو بھی منہ نہیں لگاتے ان پر اس قدر عنایت کیوں ہوئی؟ پھر حافظ صاحب نے حاجی صاحبؒ سے فرمایا کہ تم پر مسئلہ وحدۃ الوجود خوب منکشف ہوگا۔ حاجی صاحب اس وقت اس قسم کے مسائل سے چونکہ بالکل خالی الذہن تھے پیشنگوئی سے کچھ ایسی دلچسپی نہیں ہوئی۔ لیکن ایک مدت کے بعد جب حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ مثنوی پڑھتے ہوئے اس شعر پر پہنچے۔

جملہ معشوق ست عاشق پردۂ زندہ معشوق ست عاشق مردہ

تو مسئلہ وحدت الوجود منکشف ہوا اور حافظ صاحبؒ کی پیشنگوئی پوری ہوئی۔

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026