مفتی محمد شفیع صاحب کے ایسے وظائف جن کا قرآن وحدیث میں کوئی ثبوت نہیں

ماہنامہ عبقری کے وظائف اور روحانی عملیات پر اندھا دھند اعتراضات کی بوچھاڑ کی جاتی ہے کہ اس میں خود ساختہ اور من گھڑت اعمال دیے جاتے ہیں۔ یہاں مفتیٔ اعظم حضرت مولانا محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ایسے عملیات پیش کیے جا رہے ہیں جو اُن کے یا اُن کے مشائخِ عظام رحمہم اللہ کے تجربات سے تو ثابت ہیں، مگر ان وظائف کے بیان کردہ فوائد کا نہ قرآن میں کہیں ثبوت ملتا ہے نہ ہی احادیث میں۔ یہ وظائف سالہا سال سے سینکڑوں لوگوں کے معمولات میں ہیں، مگر ان وظائف پر آج تک کسی شخص نے نہ تو خود ساختہ ہونے کا اعتراض کیا نہ ہی من گھڑت ہونے کا فتویٰ لگایا:

786 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر پانی پر دم کریں اور طلوعِ آفتاب کے وقت پی جائیں، تو ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہو جائے گا۔

جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں، وہ 61 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر تعویذ بنا کے اپنے پاس رکھے، ان شاء اللہ بچے محفوظ رہیں گے۔

100 مرتبہ مکمل بسم اللہ لکھ کر کھیت میں دفن کر دیں تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے گی اور اس میں برکت ہوگی ان شاء اللہ۔

(بحوالہ کتاب: خزینۃ الاسرار، صفحہ 32 مصنف: مولانا احمد علی پنجگوری، ناشر: کتب خانہ مجیدیہ بوہڑ گیٹ ملتان)

قارئین! کیا ان اعمال کو بھی عبقری والے ترازو میں ہی تولا جائے گا؟؟؟

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026