وجہ جان لیں! شیخ الوظائف شاہ اسماعیل شہیدؒ کے مزار پر کیوں گئے؟

    حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحبؒ (مہتمم دارالعلوم انڈیا، خلیفہ مجاز حکیم الامتؒ) فرماتے ہیں کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ علماءِ اکابرؒ، اولیاء اللہ اور بزرگانِ دین کی قبروں اور مزارات پر جانے سے روکتے ہیں اور قبروں پر فاتحہ دعا کو منع کرتے ہیں حالانکہ یہ کذب محض اور بالکل جھوٹ ہے اور افتراء باندھا جاتا ہے۔ علماء کا مسلک یہ ہے کہ اولیاء اللہ اور اہلِ اللہ کی قبروں پر جانا انتہائی برکت کا ذریعہ ہے، فیض کے حاصل ہونے کا ذریعہ ہے۔

    ہمارے اکابرؒ کے مفتیِ اعظم (دارالعلوم انڈیا) حضرت مولانا عزیز الرحمن صاحبؒ تھے ہر سال حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر عرس کے موقع پر حاضر ہوا کرتے تھے۔ یہ دارالعلوم کے مفتیِ اعظم تھے۔

    اہل اللہ کے مزارات پر حاضری تمام سلاسل کے بزرگوں کا طریقہ اور اہلِ علم کا شیوہ ہے اسی وجہ سے شیخ الوظائف دامت برکاتہم بھی مزارات پر حاضری دیا کرتے ہیں۔

    پوسٹ کو شیئر کریں

    عبقری کا پتہ

    جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026