عبقری میں ذکر کردہ جناتی حملوں کی پندرہویں دلیل
علامہ لاہوتی صاحب جو مشن لے کر چلے ہیں وہ یہ ہے کہ جنات اور اس کے حواری ہمارے معاملات، عبادت، ایمانیات، معاشرت میں تو قدم قدم پر سینکڑوں قسم کی رکاوٹیں ڈالتے ہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہماری طہارت میں بھی یہ ہمیں مختلف انداز سے بہکانے کی کوشش کرتے ہیں علامہ صاحب اس دعویٰ کی دلیل حضرت ابی بن کعبؓ کی روایت دیتے ہیں جس میں وہ حضور پاک ﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ:
اِنَّ لِلْوُضُوْءِ شَیْطَانًا یُّقَالُ لَہُ الْوَلْھَانُ فَاتَّقُوْا وَسْوَاسَ الْمَاءِ۔
وضو کا بھی شیطان ہوتا ہے جسے ’’ولہان‘‘ کہا جاتا ہے اس سے بچو، اس سے بچو۔ (سنن کبریٰ ص 19)
عبقری کا مشن ہی یہ ہے کہ انسانیت کے دکھوں کو بانٹا جائے اور بے لوث ہو کر زیادہ سے زیادہ جنات کے حملوں سے بچایا جائے
