پاکستان کے سب سے بڑے شیخ الحدیث کا پیغام دم تعویذ ہو جا ئیں عام

(مولانا قاری خلیل اللہ صاحب، مدرس: جامعہ تعلیم القرآن فیصل آباد)

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ غرض مند دیوانہ ہوتا ہے اس کو مسائل کے حل کیلئے جو راہ دکھائی جائے وہ اسی پر چل پڑتا ہے اس کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ وہ خیر کی راہ ہے یا شر کی۔۔۔! ہمارے اکابر امت کی دکھتی رگ کو سمجھتے تھے اور آج اللہ کے فضل و کرم سے عبقری اور تسبیح خانہ بھی اسی ترتیب کو لے کر چل رہا ہے۔۔۔!

حافظ الحدیث مولانا عبداللہ درخواستتیؒ فرماتے ہیں کہ اگر صحیح العقیدہ لوگ دم وغیرہ کے سلسلے میں لوگوں کی کفالت نہیں کریں گے تو لوگ اپنے مقصد کے حصول کیلئے بدعقیدہ، گمراہ، شریر، خواہشات پرست لوگوں کے پاس جا کر اپنا ایمان، عزت اور مال ضائع کریں گے۔ اس لیے میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ تم اس سلسلے میں لوگوں کی رہنمائی میں کسی قسم کا تساہل نہ برتنا اور ارشاد فرمایا ”یا باسط یا حفیظ“ خود بھی پڑھو اور لوگوں کو بھی پڑھنے کی تلقین کرو۔

محترم قارئین! اتنے بڑے شیخ الحدیث تو عملیات کی اہمیت کو سمجھتے تھے کیا آج اللہ معاف کرے ہم ان سے زیادہ علم والے ہو گئے ہیں جو ان کی بات کا رد کرتے ہیں کہ عملیات وغیرہ سب ٹوپی ڈرامے ہے۔۔۔! ذرا سوچئے تو صحیح نشان کہاں پڑتا ہے۔۔۔؟

پوسٹ کو شیئر کریں

عبقری کا پتہ

جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026