تسبیح خانہ کی تاریخ گواہ ہے کہ شیخ الوظائف نے ہمیشہ انسانیت کے غموں الجھنوں مشکلوں کو ٹلوانے کے لئے اپنی انتہائی کوشش کی ہے اور اس کا حل اور مداوا ہمیشہ مخلوق کو اللہ جل شانہ کی طرف متوجہ کروا کر کیا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی 19 مئی کو تسبیح خانہ میں شروع ہونے والا ایک خاص الخاص عمل جس میں اللہ جل شانہ کے مبارک اسمائے الحسنیٰ یا لطیف یاودود ہیں۔ کیا یہ عمل شیخ الوظائف نے خود ساختہ بنایا ہے! انہیں ہر گز نہیں! شیخ الوظائف نے ہمیشہ اکابر کی ترتیب کا پرچار کیا ہے
اسی ضمن میں مستند مدارس کے دارالافتاء سے شائع کیا گیا اس وظیفے کا عمل ملاحظہ کیجئے۔
سوال نمبر: 163760 عنوان: اپنی پسند کی شادی کے لیے وظیفہ بتائیں سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں پسند کی شادی کرنا چاہتی ہوں ان کا نام حافظ محمد طلحہ بن اسحاق ہے۔ میری والدہ میری خوشی میں راضی ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ طلحہ کی اچھی نوکری اور اپنا ذاتی گھر ہو۔ طلحہ کے پاس نوکری ہے مگر ذاتی گھر نہیں ہے۔ طلحہ کے دادا کا ایک گھر ہے مگر اس میں ان کے گھر والوں کا اور ان کے تایا کا حصہ ہے۔ وہ لوگ گھر کو نا بیچ رہے ہیں نا ہی بنا رہے ہیں اور طلحہ کے والد کی طبیعت بھی صحیح نہیں رہتی۔ ان کی والدہ بھی ابھی ان کا رشتہ لگانے کو بھی تیار نہیں اور میری والدہ کو بہت جلدی ہے رشتہ لگانے کی ۔ میرے مسئلے کا کچھ ایسا حل بتائیں کہ ان کا اپنا گھر ہو جائے اور جلد سے جلد ہمارا رشتہ ہو جائے۔ بہت مہربانی ہوگی۔
جواب: بسم اللہ الرحمن الرحیم آپ "يَا لَطِيفُ” اور آپ کے اولیا "يَا لَطِيفُ يَا وَدُودُ” کا بکثرت ورد کریں نیز دعا بھی کرتے رہیں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم انڈیا۔ Fatwa:1193-970/B=11/1439

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تسبیح خانہ میں کروایا جانے والا اللہ کے اسماء الحسنیٰ کا یہ عمل غیر شرعی نہیں بلکہ شریعت کے عین مطابق ہے۔
اکابر پر اعتماد کی پوسٹ کالی دنیا کالے لوگ کالے روگ کے حصہ اول میں آپ نے اس عمل میں پڑھائے جانے والے اسماء الحسنیٰ ”یا لطیف یا ودود“ کے متعلق مختلف مدارس کے حوالہ جات پڑھے جس سے یہ بات آپ پر عیاں ہوئی کہ یہ عمل عبقری تسبیح خانہ کا خود ساختہ نہیں بلکہ اکابر کی ترتیب کے عین مطابق ہے۔ آئیے اب ہم اس عمل میں استعمال ہونے والے اجزاء اور اس کو جلانے کے حوالے دیکھتے ہیں کیا ان کے بھی کوئی حوالہ جات موجود ہیں یا پھر یہ ترتیب تسبیح خانہ کی اپنی ایجاد کردہ ہے۔
اگر اکابرین کی عملیات کی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے تو اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مختلف عملیات میں مختلف اجزاء یعنی ہرمل، کالی مرچیں، سرخ مرچیں، ہلدی وغیرہ کو جلانا ثابت ہے۔
اس سلسلے میں چند مستند کتابوں کے حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں
1۔ ہرمل کے طبی فوائد ہیں کہ اس کا جوشاندہ تمام بدن کے ریاح زکام اور واسطے اضطراب اطفال کے مفید ہے۔ اس کے علاوہ جس شخص کو نیند نہ آتی ہو اس کے لئے بھی سودمند ہے۔
ہرمل کی دھونی جہاں دی جائے اس مقام پر اور وہاں قریب چالیس گھروں تک شیاطین قریب نہیں آتے
(بحوالہ: مجرباتِ ديربی، تصنیف حضرت خواجہ احمد ديربیؒ، ترجمہ مولوی بشارت علی خان ص ۲۶۸، مکتبہ ایچ ایم سعید کمپنی، کراچی)
2۔ برائے حُب : 20 سیاہ مرچوں کے ہر ایک دانہ پر ایک بار ذیل میں دیئے گئے کلمات کو پڑھ کر ان مرچوں کو آگ میں جلا دیں۔ ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہوگی۔
$$\text{يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللهِ – وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ – يَا حَفِيظُ – يَا نَاصِرُ أَحْضِرُونِي -}$$
(بحوالہ: آسان عملیات و تعویذات، جلد دوم، ص ۲۵۷، مرتب: عامل کامل اعجاز احمد خان سنگھانوی، کتب خانہ انور شاہ، کراچی)
3۔ اکیس دانہ بنولہ کے ہر ایک دانہ پر سورہ قدر ایک بار پڑھ کر اسے آگ میں جلا دیں ان شاء اللہ ایک ہفتہ میں مقصد پورا ہو جائے گا۔ (ایضاً)
4۔ نظر بد کے لئے دو تین ہلدی کی گرہ پر تین تین مرتبہ یہ کلمہ پڑھ کر پھونکیں ان شاء اللہ نظر بد ختم ہو جائے گی۔
الْإِسْلَامُ حَقٌّ وَالْكُفْرُ بَاطِلٌ
(بحوالہ: گنجینہ اسرار، تحریر: مولانا مظفر الحسن قاسمی، ص 111، ناشر: ادارہ اسلامیات، لاہور)
سوال نمبر: 165373عنوان: لال مرچوں پر دم كركے نظر اتارنا:سوال: حضرت میں نے دیکھا کہ نظر اتارنے کے لئے ۷ ثابت سوکھی لال مرچ پر الگ الگ ۷ مرتبہ سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر دم کر کے بیمار کے اوپر سے ۷ مرتبہ گھما، اُتار کر آگ میں جلاتے ہیں، دھنس نہیں پیدا ہوتی ہے، بیمار صحت یاب بھی ہو جاتا ہے یہ کیا ہے؟ تفصیل سے واضح کریں اور نظر (بد)دور کرنے کے لئے معتبر عمل بھی بتائیں۔
جواب نمبر: 165373بسم الله الرحمن الرحيم ۔نظر آتارنے کے لئے مذکورہ عمل کی گنجائش ہے، شرعاً اس میں حرج نہیں، اسی طرح سات لال مرچوں پر ایک ایک مرتبہ یہ آیت کریمہ: وَإِن یَّکَادُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَکَ بِاَ بْصَارِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُوْلُوْنَ إنَّہٗ لَمَجْنُوْنٌ۔ وَمَا ہُوَ إلَّا ذِکْرٌ لِّلْعَالَمِیْنَ۔ (سورہ قلم ،آیت نمبر 52،51)پڑھ کر دم کرکے بیمار کے جسم کے اوپر سر تا پیر تین مرتبہ گھما کر جلا دینا بھی نظر دور کرنے کے لئے مجرب عمل ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم انڈیا۔Fatwa:81-81/M=1/1440
